سکھر اور نواحی علاقوں میں گیسٹرو کے مرض میں اضافہ
سکھر(رپورٹ ملوک بلوچ) شہر اور اسکے نواحی علاقوں روہڑی، پنوعاقل ، صالح پٹ، کندھرا، باگڑجی اور دیگر علاقوں میں پانی کا بحران پچھلے کئی عرصے سے جاری ہے۔جبکہ حالیہ شدید گرمی اور گندے پانی کے استعمال کے باعث گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہو گیا ہے ۔غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تمام نجی ہسپتالوں، دیہی صحت کے مراکز اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور یومیہ اوپیڈی میں گیسٹرو کے سیکڑوں مریض طبی سہولیات کے حصول کے لیئے پہنچ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس مرض کے اضافے کے پیچھے گرمی کی شدت اور گندے پانی کا استعمال اہم وجوہات ہیں۔