اغواء ہونے والی بچی کے والدین کا احتجاجی مظاہرہ
سکھر(بیورو رپورٹ)دادو کینال کے رہا ئشی سلیم ڈومکی،شر ما ڈومکی کا اہلخانہ ہمراہ سر پر قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ اسکی آٹھ سالہ بچی سکینہ ڈومکی کو علی محمد ڈو مکی نے اغواء کیا ہے اور خد شہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان اسکی بچی کو قتل نہ کر دیں۔انکا مز ید کہنا تھا کہ ملز مان کے خلاف انہوں نے آباد تھا نے میں این سی کٹوائی ہے لیکن پو لیس اغوء کاروں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے ۔مظاہر ین ے اعلیٰ حکام سے ملز مان کے خلاف کاروائی کر کے بچی کو بازیا ب کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔