افغانستان: شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، تیرہ ہلاک

مزار شریف: شمالی افغانستان میں شادی کی ایک تقریب پر کیے گئے خودکش حملے میں کم ازکم تیرہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ کے قریب زخمی ہیں۔
سرکاری حکام نے خود کش حملے کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں ایک مقامی رکنِ اسمبلی اور صوبائی خفیہ ادارے کے سربراہ بھی ہلاک ہوئے۔
خودکش حملے کا واقعہ صوبہ سمنگان کے دارالحکومت میںمقامی رکنِ اسمبلی احمد خان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں یش آیا۔ وہ بھی ہلاک ہونے والوں میںشامل ہیں۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان صیدق عزیزی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ خود کش حملہ آور پیدل چلتا ہوا جائے واردات پر پہنچا تھا۔
سمنگان کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرمنصور نے بتایا کہ حملے کے بعد تیرہ لاشیں اسپتال پہنچائی جاچکی ہیں۔
دوسری جانب، شمالی افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں تقریباً بیس افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوئے۔
شمالی افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ترجمان لال محمد احمد زئی کے مطابق دھماکا کرنے سے پہلے خودکش حملہ آور ہلاک ہونے والے رکنِ اسمبلی سے گلے ملا اور اسی دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ہلاک ہونے والے سیاستدان احمد خان صوبہ سمنگان کے سابق فوجی کمانڈر بھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے افغانستان میں خانہ جنگی کے دوران بطور کمانڈر بھی کام کیا تھا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button