سابقہ سیکریٹری لوکل گورنمینٹ کے مان میں عشائیہ

رپورٹ :۔فہیم بھٹی، ٹنڈو محمد خان
ٹنڈو محمد خان کی سول سوسائٹی اور ادبی علمی فورم ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سابقہ ڈی سی او ٹنڈو محمد خان اور سابقہ سیکریٹری لوکل گورنمینٹ علی احمد لوند کے مان میں عشائیہ دیا گیا ،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے علی احمد لوند نے کہا کہ میرا تعلق بنیادی طور پر ایک غریب گھرانے سے ہے ،اس لئے مجھ غریبوں کی تکلیفوں ،دکھ اور درد کا دلی طور احسا س ہے ،میں اچھی طرح جانتا ہو ں کہ غربت والی زندگی کیا ہوتی ہے ،انھوں نے کہا کہ ننگے پاؤں والوں اور مسکینو ں کے دل میں اللہ پاک رہتا ہے ،اور ان کو خوش رکھنے سے اللہ پاک بھی ہم خو ش ہوتا ہے ،جس سے مجھے روحانی چین ملتا ہے ،انھوں نے کہاکہ میں نے ایسا کوئی بڑا کارناما سرانجام نہیں دیا ہے ،جس سے میرے مان میں عشائیہ دیئے جائیں ،لیکن اتنا لازمی ہے کہ میں اپنی سرکاری ڈیوٹی اپنے ضمیر کے مطابق کرتاہوں ،انھوں نے ایک انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سیلاب میں کچھ وزراء کا خیال تھا کہ بلڑ ی شاھ کریم اور میر پور بھٹورو سے کٹ دے کر پانی کا پریشر کم کیا جائے ،تاکے ٹھٹے اور بدین کو بچایا جاسکے لیکن میں نے ایسا کرنے نہیں دیا ،اور کسی وزیر یا کامورے سے پوچھنے کے بجائے مینے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے فوج کو طلب کرکے ان کو دریاء کے کنارے کی حفاظت کیلئے مقرر کر دیا جس سے ہم نے مل کر ان کا سپنا مٹی میں ملا دیا اور اپنے ضلعے کی اور عوام کی سچے دل سے حفاظت کی ، تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پی پی ضلع ٹنڈومحمد خان کے صدر حاجی امین لاکھو نے کہاکہ علی احمد لوند نے اپنے ضلع ٹنڈو محمد خان کی عوام سے محنت کی ہے ،اور ایک سپاہی کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ،ایسے افسر برسوں بعد جنم لیتے ہیں ،تقریب کو خطاب کرتے ہو ئے سید اعجاز شاھ بخاری نے کہا کہ علی احمد لو ند نے لوکل گورنمینٹ سے ٹنڈو محمد خان کے 300 بیروزگاروں کو نوکریاں دے کر انکو روزگار فراہم کیا ،ہم ان کی ضلعے کے عوام کیلئے کی گئی خدمت کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے ،تقریب کو خطاب کرتے ہوئے میزبان ڈاکٹر عزیز تالپر نے کہا کہ علی احمد لوند کیسے سندھی افسر بہت کم ہیں جو اپنے ضلعے کی عوام کی مالکی کرتے ہیں ،اور ان کے حقوق کیلئے رسک لے کر جدو جھد کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ علی احمد لو ند نے جعلی ڈومیسائلوں کے انتھائی سخت اقدام اٹھائے جن سے ٹنڈو محمد خان کے شاگردوں کو لمس ،مہران یو نیور سٹی ودیگر اداروں میں داخلا ملی جس سے شاگرد آج بھی علی احمد لوند کیلئے دعاگو ہیں ،تقریب علی اکبر خاصخیلی ،ڈاکٹر جی ایم گل ،اِی ڈی اُو صحت ڈاکٹر نثار میمن ،ڈی اُو سوشل ویلفیئر منیر احمد بھٹی ، تاج ٹھکرائی ،مشکو ر پھلکارو ، پیر بخش جماری ،رمضان شورو ،اعظم بھٹی ودیگر نے خطاب کیا ۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button