موجودہ جھموری حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، صادق علی میمن
ٹھٹہ : موجودہ جھموری حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، اس ضمن میں ضلع ٹھٹھہ بلخصوص ساحلی پٹی کے علاقوں میں رہنے والے غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے غریب عوام بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ یہ بات صوبائی وزیر صادق علی میمن نے آج دربار ہال مکلی میں پیٹرولیم میرین ڈولپمنٹ اور پیٹرولیم سوشل ڈولپمنٹ کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ساحلی پٹی جبکہ پی ایس ڈی سی کی جانب سے شہری علاقوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ضلع کے غریب عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ساحلی پٹی سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا مگر موجودہ حکومت ضلع کے عوام کو بنیادی حقوق و سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کمپنیوں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی مد میں ملنے والی رقوم ضلع کے عوام کی امانت ہے اس کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر کمیٹی نے سول ہسپتال ٹھٹھہ میں پہلے سے موجود ڈائلاسز مشینوں کو فعال بنانے کیلئے 80 لاکھہ، ایک نئی ایمبولینس اور ایک نیا جنریٹر خرید کرنے کے علاوہ موجودہ جنریٹر کی مرمت کیلئے ڈھائی لاکھہ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ کمیٹی نے ٹھٹہ شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی کی مد میں ایک کروڑ جبکہ کوہستان اور میرپور ساکرو کیلئے پچاس پچاس لاکہ روپے اور لڑکیوں کے سات ہنری مراکز کیلئے 38 لاکھہ پچاس ہزار روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر ڈپثی کمشنر ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے کہا کہ ضلع میں انگریزی زبان اور آئی ٹی سینٹرز قائم کرنے چاہئیں تاکہ ضلع کے نوجوان مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کر سکیں، اس ضمن میں کمیٹی نے ضلع کے مختلف شہروں میں پانچ سینٹر قائم کرنے کے علاوہ اہل و غریب طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم مہیا کرنے کیلئے اسکالرشپ جبکہ مختلف تیل کمپنیوں کے نمائندوں کی رائے پرگھارو شہر میں ٹرامہ سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں فزیبلٹی تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایات دیں۔ کمیٹی نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایات دیں کہ ٹراما سینٹر، تھیلیسیمیا سینٹر اور بلڈ بینک سمیت دیگر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم پی اے حاجی عثمان جلبانی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حفیظ احمد سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حبیب احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر آغا افتخار، سول سرجن ڈاکٹر لال مید شاہ شیرازی اور ٹی اوز کے علاوہ مختلف تیل کمپنیوں کے نمائندوں و دیگر متعلقہمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔