وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے جلسہ میں ہزاروں کی ریلی
اسلام آباد:وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے جلسہ میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے نکالی جانیوالی ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک درجن سے زائدریلیوں نے شرکت کی ،فیض آباد سے سب سے بڑی ریلی وزیر اعظم کے بھائی راجہ عمران اشرف کی قیادت میں نکالی گئی جس میں حلقہ این اے 48پیپلز پارٹی کے راہنماؤں پنجاب اسمبلی کی رکن نرگس فیض ملک، امجد علوی،راجہ عاطف کیانی،ملک شمریز،راجہ ریاض، شیخ جاوید اورچوہدری ظفر ،مختار شاہ،شیخ اظہر ،چوہدری طارق،سجاد حسین شاہ اور امجد شاہ،پیپلز پارٹی اسلام آباد کے سیکریٹری اطلاعات ملک عامر علی،ملک ندیم،ملک حسنین ، راجہ علی زیب، راجہ عارف زیب ، چوہدری اخلاق ،پیپلز یوتھ،پی ایس ایف،شعبہ خواتین کی کارکنان اور وارڈ کمیٹیوں کے ہزاروں کارکن شامل تھے ،ریلی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی جوبراستہ کرال چوک،سہالہ اور کاک پل سے ہوتی ہوئی روات پہنچی،اسی طرح آبپارہ چوک این اے 49 سے سید سبط حیدر سبطی شاہ ،شباب بخاری،پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء اور ممبر پنجاپ اسمبلی صاحبزادی نرگس اسحاق ظفر،مریڑ چوک راولپنڈی سے پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری کرنل(ر) شبیر اعوان،سنیئر نائب صدر چوہدری کامران اسلم، ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد،عتیق عباسی،راجہ خاور، ارم نصیر ستی ، ، چوہدری ایوب، سردار شعیب ممتاز، راجہ قمر مسعود، ثناء الحق ستی ، نذیر عباسی ایڈووکیٹ ، مظہر عباسی ، راجہ خاور علی ، شاہد ستی، منصور اخلاق ، حاجی اورنگزیب ، اسد ستی، مسر ت ستی، راجہ خسرو، منصور اخلاق، تبسم ستی اور دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجو د تھے۔لیاقت باغ راولپنڈی سے پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر ملک عامر فدا پراچہ، خالد نواز بوبی ، نائب صدر الحاج لیاقت علی ، پی پی دس کے جنرل سیکرٹری فضل حق خان ، پی پی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری سمیر اگل، ٹھیکدار جمیل قریشی، امجد فاروق پراچہ اور پیپلز سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے سا بق ڈویژنل صدر ایا ز خا ن پپو ، چو ہدری کا مرا ن یو نس ، بلا ل خا ن ، را جہ اصغر فیض خا ن، مسز عابدہ کیانی، ملک نزاکت،شیخ ثاقب ، میاں رشید، سلیم بٹ، امجد جنجوعہ اورچاچا اکبر، پیپلز پارٹی راولپنڈی تحصیل کے نائب صدر راجہ ظہیر، راجہ عمران، چوہدری شہزاد، مسز عابدہ کیانی، سلیم بٹ، چوہدری حمید، عامر بن محمود، امجد جنجوعہ ، میاں رشید، راؤ شفیق، ایاز میر خان، راجہ رضوان سعید کی قیادت میں ،مری سے شفقت عباسی، راجہ بشارت ، پیپلز یو تھ آ رگنا ئزیشن ر اولپنڈی ڈویژن کے صدر را جہ عنا یت الرحما ن جنرل سیکر ٹری و ا جد عبا سی ، اسلا م آبا دکے سٹی صدر را جہ عمرا ن جنجو عہ اور سٹی سیکر ٹری یا ور شا ہ ،ٹیکسلا سے سید اعجاز حسین شاہ سمیت ضلع راولپنڈی کی ساتوں تحصیلوں کے صدور ، تمام ٹکٹ ہولڈرز ، سابق ناظمین ونائب ناظمین ، خواتین ونگ ، لائرز ونگ، لیبر ونگ کے راہنما اپنے اپنے حلقوں سے ریلیوں کی صورت میں پارٹی پرچم اور محترمہ بے نظیر بھٹو تصاویر اٹھائے دن بارہ بجے روات چوک پہنچے اور وزیر اعظم کے بھائی راجہ عمران اشرف کی بڑے جلوس میں شامل ہوکربراستہ مندرہ سے گوجر خان پہنچے ،جلوس کے قائدین کا تمام راستوں پر پھولوں کی پتیاں پھینک کر اور نوٹ نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا گیا،کارکنوں نے’’کل بھی بھٹو زندہ تھا ،آج بھی بھٹو زندہ ہے،،۔’’ زندہ ہے بی بی زندہ ہے،،صدر آصف علی زرداری،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،بلاول بھٹوزندہ باد اور راجہ عمران اشرف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ زبردست نعرے بھی لگائے، کئی مواقع پر راجہ عمران اشرف نے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا،جلوس جب سٹیڈیم کے باہر پہنچا تو زبردست خیر مقدم کیا گیا،سٹیج سیکریٹری نے جلوس کو تاریخی قرار دیتے ہوئے راجہ عمران اشرف کو مبارکباد بھی دی۔دریں اثناء جلوس کے راستے میں اسلام آباد پولیس نے کاک پل تک جبکہ روات سے گوجر خان تک راولپنڈی پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کیئے،کئی مقامات پر گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی تاہم کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا،جلوس کے ہزاروں شرکاء باحفاظت جلسہ گاہ تک پہنچ گئے۔