حکومت قتل وغارت گیری کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔آسیہ اسحاق
کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان آسیہ اسحاق نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر امام اور ان کے پانچ محافظوں کے ہمراہ ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تینوں صوبوں میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔دہشت گرد وارداتیں کرنے کے بعد ازادانہ دھند ناتے پھر رہے ہیں ،انہیں روکنے کیلئے اور گرفتار کرنے والا کوئی نہیں ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی نادیدہ ہاتھ تینوں صوبوں میں فرقہ ورانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کیلئے سر گرم عمل ہے۔یہ سلسلہ عرص درازسے جاری ہیں۔حکومتی ادارے قتل و غارت گیری کے اس سلسلے کو روکنے میں قظعی طور پر ناکام وہ چکی ہے حکومت فی الفور دہشت گردی میں ملوث ہاتھ کو بے نقاب کریں