بھارتی وزیر داخلہ نے سچ اگل کر پاکستان مخالف قوتوں کی آنکھیں کھول دیں۔ آسیہ اسحاق

کراچی :آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے کانگریس کے اجلاس میںسچ اگل کر پاکستان مخالف قوتوں کی آنکھیں کھول دیں ہیں کہ بھارت میں دہشتگردی” بی جے پی””شیو سینا” اور” آر ایس ایس” کرا رہی ہیں اور ان کے بھارت میں کیمپ بھی موجود ہیں جہا ں دہشگردوں کو تر بیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد پاکستانی حکام کو چاہئے کہ اس معا ملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے کیونکہ ان شدت پسند جماعتوں کا بھارت اور پاکستان میں کسی بھی خونریزی اور تخریب کاری میں براہ راست ہاتھ ہے ۔مرکزی انفارمیشن سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں آسیہ اسحاق نے کہا کہ اے پی ایم ایل کسی بھی دہشتگردی کی شروع دن سے سخت مخالف رہی ہے۔پاکستان دشمن عناصر کسی صورت بھی پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے اسی لئے آئے روز یہاں ایسی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔بھارت جیسے دشمنوں کا مقابلہ کر نے کیلئے اس وقت صرف پر ویز مشرف جیسے نڈر اور بہادر لیڈر کی ضرورت ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکیں ڈال کر بات کر سے۔مو جودہ حکمرانوں کو صرف لوٹ مار کی پڑی ہوئی ہے اور ان میں اتنی جرات بھی نہیں کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر دشمن کا مقابلہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف 18کروڑ عوام کی نمائندگی کی بلکہ پا ک فوج کا دفاع کرتے ہوئے اس کیخلاف بھارتی شر انگیزی کا بھی جواب دیا۔موجودہ حکمرانوں میں اتنی طاقت اور اخلاقی جرات نہیں کہ وہ پر ویز مشرف جیسے انداز میں دشمن سے بات کریں۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button