دہشتگردوں کی یہ کارروائی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے ۔امتیاز شیخ

کراچی : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور سابق صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے کراچی میںنیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی یہ کارروائی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ گرفتار دہشت گردوں کے ذریعے ان کے نیٹ ورک تک پہنچے اور انہیں جڑسے ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائے ۔تاکہ ائندہ ایسی کارروائیوں سے بچا جاسکے ۔اس واقعے مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت کے مرتکب اعلیٰ افسران کو سخت سزا دی جائے ۔امتیاز احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل نیوی کی بسوں پر تین حملے ہوچکے تھے اس کے باوجود انہوں نے اپنی اہم تنصیبات کی سیکورٹی پر توجہ نہیں ۔جس سے دہشت گردوں کو کارروائیاں کرنے میں تقویت ملی اور انہوں نے اتنے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی اور بالآخر اسے منطقی انجام کو پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی سلامتی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف شفاف تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔امتیاز احمد شیخ نے نیول بیس پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نیوی اور رینجرز کے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبروجمیل عطاء فرمائے ۔جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں