دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ اپنےمفاد میں کریں گے

اسلام آباد ( م ڈ) :دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نےاسلام آباد میں میڈیا کوہفتہ واربریفنگ کےدوران بتایاکہ بھارت کےساتھ مذاکرات کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہےاور کئی اہم معاملات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی مفاد میں لڑ رہا ہےاور شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ اپنے مفادات میں کریں گے۔خروٹ آبادواقعے کےمتعلق انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں روسی شہری بھی شامل ہیں اوراس سلسلےمیں روسی سفاتخانےسے مسلسل رابطےمیں ہیں۔ دفترخارجہ کی ترجمان نےبتایا کہ صدر زرداری قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے پندرہ جون کو قازقستان جائیں گے۔انہوں نےصحافی سلیم شہزاد کے قتل کی مذمت کرتےہوئے کہا
کہ ملزمان کو کفیر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں