صوبائی حکومت کے رلیف کوآرڈینیٹر برائے ٹھٹہ آغا جان اخترنےضلع کیلئے راشن اور 10 ہزار لٹر ائنٹی ملیریا ادویات جاری کروائیں۔

ٹھٹہ: ضلع ٹھٹہ کے سیلاب متاثرین کیلئے رلیف کوآرڈینیٹر اور سیکریٹری زراعت آغا جان اختر نے آج ضلع کے عوامی نمائندوں اور ضلعی افسران کے ساتھہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دؤرہ کرکے رلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ اس دؤرے میں مقامی ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی و دیگر ضلعی افسران صوبائی کوآرڈینیٹر کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ضلع ٹھٹہ میں تباہی مچانے اور سیلاب کی وجہ بننے والے ایل بی او ڈی سیم نالوں کا دؤرہ اور معائنہ بھی کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیم نالوں کو مضبوط بناکر سیلابی پانی کے سمندر میں نیکال کرنے کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو مہلک بیماریوں سے بجایا جائے۔ بعد ازاں صوبائی رلیف کوآرڈینیٹر برائے ٹھٹہ آغا جان اختر اور مقامی منتخب نمائندوں اور ضلعی افسران کے مابین دربار ہال مکلی پر ایک اجلاس ہوا جس میں ڈی سی او ٹھٹہ اور روینیو افسران نے ان کو بتایا کہ گذشتہ تین دن کے دوران ضلع ٹھٹہ کے سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے فیملی راشن بیگ موصول نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے فوری طور پر 5000 راشن بیگ کی دستیابی کا مطالبہ کیا، جس پر آغا جان اختر نے پی ایم ڈی اے سے رابطہ کرکے بتایا کہ ٹھٹہ کیلئے راشن بھیجا جا رہا ہے۔ ڈی سی او نے کوآرڈینیٹر کو بتایا کہ ای ڈی او صحت نے ضلع میں صدر پاکستان کے احکامات کے تحت ملیریا سے بچنے کیلئے اسپرے کرانے کی خاطر 22 ہزار لٹر دوائی کی درخواست کی ہے۔ اس حوالہ سے آغا جان اختر نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ضلع ٹھٹہ کیلئے فوری طور پر ملیریا سے بچانے والی ایک ہزار لٹر دوائی جاری کروائی جوکہ فوری طور پر ٹھٹہ پہنچائی جائیگی۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں