مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے،عبداللہ حسین ہارون

کراچی(آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیرعبداللہ حسین ہارون نے نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد تھانے کی حدود میں رین شاخ کے مقام پر اٹک جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی پُرزور الفاظ میں شدید مذمت اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ معصوم وبے گناہ مسافروں پر وحشیانہ فائرنگ بربریت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ عبداللہ حسین ہارون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دارافراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں