تعلیم کا معیار بہتر بنا کر ہی اقوام عالم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔صادق علی میمن


ٹھٹہ : صوبائی وزیر جیل خانہ جات صادق علی میمن نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کو فروغ دئے بنا ہماری قوم دنیا کی دیگر اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور تعلیم کے فروغ کیلئے لازم ہے کہ ہم سب مل کر جدوجہد کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ٹھٹہ کے قریب گاؤں پیر محمد بروہی میں پرائمری اسکول کی عمارت میں دو کمروں کی توسیع کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صحافی محبوب بروہی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کو ایم پی اے حاجی محمد عثمان جلبانی، ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی اور ای ڈی او ورکس شفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر صادق میمن نے کہا کہ ٹھٹہ کی سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ کو تعلیم و صحت کے محکموں میں اصلاحات کیلئے فری ہینڈ دیا ہے جس سے ضلع کی قیادت کی ٹھٹہ کے عوام کے ساتھہ سچائی واضع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے اساتذہ سرکاری اسکولوں میں ڈیوٹی نہیں ادا کرتے اور ہم سب نے ملکر ان کو اپنے فرائض لگن اور قومی جذبہ کے ساتھہ ادا کرنے کیلئے مجبور کرنا ہے تاکہ قوم کو اچھے انجنیئر، ڈاکٹر، سیاستدان اور سائنسدان و اچھے انسان مل سکیں۔ صادق میمن نے اس موقع پر اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ڈی سی او ٹھٹہ نے کہا کہ ضلع میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے جس کا مظاہرہ اس اسکول کے بچوں نے انگریزی میں تقریروں کے ذریعے کر دکھایا ہے۔ انہوں نے اسکول کیلئے مزید فرنیچر اور گاؤں کیلئے گرلز اسکول کا اعلان کیا جبکہ اسکول کو 10 سال تک بغیر عمارت کے چلانے والے استاد کو 10 ہزار روپیہ انعام بھی دیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو فروغ دینے کیلئے سرکاری افسران کو اچانک دوروں کا پابند بنایا جائے گا۔ ای ڈی او ورکس شفیق الرحمان نے کہا کہ اسکول کے دو کمرے 9 لاکھہ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل ہونے ہیں مگر کوشش ہوگی کہ یہ 6 ماہ سے پہلے مکمل کیا جائے۔ تقریب کو محبوب بروہی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

0 تبصرے

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں