ایران کی حکومت کے اعلی سطحی وفد کا ٹھٹہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دؤرہ


ٹھٹہ :ایران کی حکومت نے حکومت سندہ کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی آبادکاری کیلئے انفرااسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر میں مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ اعلان ایرانی حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد نے ایران حکومت کے نائب وزیر و سربراہ برائے ایران کرائسس مئنیجمنٹ جناب قدمی کے زیر سربراہی آج سندہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دؤرے کی شروعات کرتے ہوئے ٹھٹہ پہنچ کر کیا۔ ٹھٹہ پہنچنے پر ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی اور ای ڈی او روینیو ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ایرانی وفد کو سیلاب و بارشوں سے ضلع ٹھٹہ کو پہنچنے والے نقصانات کے متعلق بریف کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 220 ملی میٹر بارشوں اور ایل بی او ڈی کے سیم نالوں کی وجہ سے ٹھٹہ ضلع کی دو تحصیلوں جاتی اور میرپور بٹھورو میں تباہی آئی اور 187000 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 35666 ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ وفد کو بتایا گیا کہ 629 دیہات کو نقصان پہنچا، لوگوں کے گھر زمین بوس ہوگئے اور اسکولوں و ہسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ 11 یونین کونسلوں کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا۔ ایرانی حکومت کے وفد نے حکومت سندہ کو سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی اور خصوصن انفرا اسٹرکچر کی نئے سرے سے تعمیر میں مدد دینے کا اعلان کیا۔ وفد نے ٹھٹہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکولوں، ہسپتالوں اور سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر اور غریب سیلاب متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے فوری طور پر کام شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور ٹھٹہ انتظامیہ کو ان علاقوں اور جگہوں کی نشاندہی کرنے کو کہا جہاں پر ایران حکومت فوری طور پر تعمیر و بحالی کا کام شروع کر سکے۔ وفد نے اس حوالہ سے تعمیراتی مٹیریل کی دستیانی کا بھی پوچھا جس پر ڈی سی او نے ان کو بتایا کہ سیمنٹ سے لیکر ہر قسم کا تعمیراتی مٹیریل ٹھٹہ میں وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ بعد ازاں وفد ڈی سی او ٹھٹہ، ای ڈی او روینیو ٹھٹہ اور سندہ حکومت کے نمائندہ کامران دوست کے ہمراہ جاتی، سجاول و بدین اضلاع کے دؤرے پر روانہ ہو گیا۔ وفد میں ایران حکومت کے کرائسس مئنیجمنٹ، ریہیبلیٹیشن اور ریکنسٹرکشن، انقلاب ایران ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اداروں کے سربراہان محمد فرید لطیفی، عزیز اللہ مہادین، ہادی درفشی، مجید جدی، احمد رضا فئتھی، حامد عظیمی، ابراہیم علی حکیمی اور مہران عباسی شامل تھے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں