سینٹرل جیل سکھر میں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر قیدیوں نے گزشتہ روز یرغمال بنائے گئے دس اہلکاروں کو رہا کردیا۔

سکھر: سنٹرل جیل ون سکھر میں گزشتہ روز جیل عملے اور قیدیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران قیدیوں نے گیارہ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ۔ آج جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ایک ہیڈ کلرک، دو ایف سی اہلکار اور سات پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار کو گزشتہ روز ہی رہا کردیا گیا تھا۔ کشیدگی کے باعث آج قیدیوں کی بیرکس بھی نہیں کھولی گئیں۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی میں تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا تھا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button