کالم
-
قلم اور کالم

عالمی معیشت میں استحکام کی نئی راہیں
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین نے حالیہ دنوں میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) میں خصوصی کسٹم آپریشنز کا آغاز کیا ہے، جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ چین عالمی معیشت میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے، اور چین کی طرف سے کھلے پن کے عمل کا عزم دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ نہ صرف چین کی اقتصادی حکمت عملی کی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی کوشش بھی ہے۔ یہ چین کے بلند سطح پر کھلے پن کی پختہ عزم کی علامت ہے اور اس وقت جب دنیا کے دوسرے حصوں میں تحفظ پسندی دوبارہ عروج پر ہے، چین کی عالمی معیشت میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت چین کی ترقی میں مسلسل کھلے پن کے عمل سے جڑی ہوئی ہے، جو کہ مارکیٹ تک رسائی کا باقاعدہ پھیلاؤ اور عالمی سپلائی چینز میں فعال شرکت پر مبنی ہے۔چین نے عالمی منڈیوں …
مزیدپڑھیں -

-

-

بلاگ
-
بلاگ

چین کا غیر یقینی دنیا میں تعاون اور امید کا پیغام
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں غیر یقینی حالات، سیاسی کشیدگی اور معاشی دباؤ نے عالمی نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایسے ماحول میں وہ پلیٹ فارمز خاص اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جو مکالمے، تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہیں ہموار کریں۔ اسی تناظر میں چین کے خوبصورت جزیرے ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہونے والا بواؤ ایشیائی فورم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور کاروباری شخصیات ایک بہتر اور متوازن مستقبل پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد صرف مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ان کا اجتماعی حل تلاش کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں جب دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پالیسیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس فورم کو امید، اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والی گفتگو اس بات کا اظہار ہے کہ اختلافات کے باوجود تعاون کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اگر اس فورم کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ …
چین ،مشکل وقت کا دوست

ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں ہزاروں قیمتی جانوں کے زیاں کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستانی بیجوں کا خلاء کا کامیاب سفراورواپسی

جی ہاں ، خلاءسے پاکستانی بیج کامیابی سے واپس زمین پر آ چکے ہیں۔ بلاشبہ، "چین پاک دوستی" کی کوئی حد نہیں ہے
چین کے سیاحتی گروپس دنیا کے سفر پر

چین میں رہتے ہوئے یہ چیز بغور مشاہدے میں آئی ہے کہ چینی لوگ سیاحت کے بے حد شوقین ہیں۔چینی شہری نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی سیاحت کے لیے جاتے ہیں
جدت اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نشریات

میڈیا اور نشریات کے شعبے میں چین نے ٹیکنالوجی کے زبردست اطلاق سے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے
پانی کی فراہمی کا ایک عظیم الشان منصوبہ

ابھی چند روز قبل چین کی جانب سے سامنے آنے والی ایک خبر حیران کن تو تھی ہی مگر اس میں سیکھنے کے کئی پہلو مضمر ہیں۔
چین کے لالٹین فیسٹیول سے جڑی روایات

چین آبادی کے اعتبار سے دنیا کا بڑا ملک ہے جہاں 1.4 ارب سے زائد لوگ بستے ہیں۔یہاں آباد چھپن قومیتیں ثقافتی تنوع کے اعتبار سے ملک کو ایک ایسےخوبصورت گلدستے میں ڈھال دیتی ہیں










