برطانوی وزیراعظم کا افغانستان میں موجود بین الاقوامی افواج کے کیمپ کا دورہ
کابل: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان میں اپنے دورے کے دوران جنوبی افغانستان میں موجود فوجیوں سے 2014 ء تک بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے حوالے سے بات چیت کی۔ برطانوی وزیراعظم نے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں موجود برطانوی فوجیوں کے کیمپ کا دورہ کرنا تھا۔ جہاں 95000 برطانوی فوجی موجود ہیں لیکن موسم کی خرابی اور طوفان کے باعث ان کو دورہ ملتوی کرنا پڑا جس کے بعد انہوں کابل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیلی فون پر افغان صدر حامد کرزئی سے گفتگو کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ سال لندن میں روبرو ملاقات پر اکتفا ہوا۔ ڈیوڈ کیمرون نے تفصیلی دورے میں قندھار میں موجود برطانوی ائیر فورس کے عملے اور جنوبی افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل جیمز ہیگنز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ کی قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ کے تناظر میں بات ہوئی جس میں 2014 ء تک بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے حوالے سے بات کی گئی تھی۔ برطانوی وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2012 ء میں 500 برطانوی فوجی واپس چلے جائیں گے جبکہ 2013 ء میں فوجیوں کی واپسی کا لائحہ عمل ابھی نہیں بنایا گیا۔