بھارتی کابینہ نے بدعنوانی کے خلاف بل منظور کر لیا ، اگر بل کے اہم حصوں کو ختم کیا گیا تو دوبارہ بھوک ہڑتال کروں گا ‘ انا ہزارے

نیو دہلی: بھارتی کابینہ نے انسداد بدعنوانی بل لوک پال منظور کر لیا ہے ۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھارتی وزیراعظم نے کی۔ لوک پال نامی منظور کردہ بل کے کچھ حصوں میں تبدیلی کی گئی ہے اور بل کو اج جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کے تحت ملک کے سیاستدانوں اور سول سرونٹس کا احتساب کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل انا ہزارے نے اسی بل کے مسودے کے پیش نظر 12 روز کی بھوک ہڑتال کی تھی ۔ ان کے مطابق حد سے زیادہ بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے خلاف یہ غیر موثر اقدام تھا۔ اسی تحریک کے تحت بھارت کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ منموہن سنگھ اور ان کی کابینہ کے لئے یہ ردعمل حیران کن تھا جس میں پہلے ہی نامور اشخاص پر بدعنوانی کے کیسز چل رہے تھے۔ بل کے حوالے سے مصدقہ تفصیلات سامنے نہ آسکیں لیکن بھارتی سرکاری ٹی وی کے مطابق محتسب کو وزیراعظم پر محدود قانونی اختیار ہو گا۔ حالیہ بل اس لحاظ سے بھی اہمیت حاصل کر گیا ہے کہ اس کے تحت کس کس کا احتساب ہو گا جبکہ انا ہزارے تحریک کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم سمیت عدالتی عہدیداروں کا بھی احتساب کیا جائے۔ انا ہزارے نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بل کے اہم حصوں کو ختم کرنے کی کوشش کی تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ حالیہ پارلیمانی اجلاس بدھ کے روز ختم ہو نا تھا لیکن پارلیمانی امور کے وزیر نے بل کے معاملے پیش نظر سیشن تین دن تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button