مرکزی حکومت ریاست کے بعض حصوں سے افسپا کی واپسی کے حق میں ہے، عمر عبداللہ

نئی دہلی (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست کے بعض حصوں سے افسپا کی واپسی کے حق میں ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر داخلہ پی چدم برم سے ملاقات کر کے مقبوضہ کشمیر کے بعض حصوں سے افسپا کی واپسی کے ایشو سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افسپا کا جزوی انخلاء ان ایشوز میں سے ایک ہے جن پر انہوں نے وزیر داخلہ پی چدم برم سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی انہوں نے اسی ایشو پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس ایشو پر اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس ایشو پر ابھی جاری پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ دونوں افسپا کی واپسی کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسپا کی واپسی پر پیشرفت سے قبل ہمیں فوج کے تحفظات پر بھی مسلح افواج سے بات کر لینی چاہئے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر دفاع اے کے انتونی اور فوج کے سربراہ وی کے سنگھ سے بھی ملاقاتیں کر کے ریاست کے بعض حصوں سے افسپا کی فوری واپسی کیلئے زور دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ریاست کے کم از کم چار اضلاع سے افسپا کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع نے اس موقع پر عمر عبداللہ کو مذکورہ ایشو پر فوج کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button