تمام قبائل کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سردار محمد عباس نے کہا ہے کہ تمام قبائل کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا تاہم انتظامی معاملات میں کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شیرانی قوم کی دو زیلی شاخوں عمر زئی و آمندزئی کے پیر واڑہ سمال ڈیم واقع ایف آر ڈی آئی خان کے متعلق ایک بڑے قبائلی جرگہ سے کیا ۔ اس موقع پر اے پی اے ایف آر ڈیرہ احمد کان بی موجود تھے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سردار محمد عباس نے کہا کہ پیر واڑہ سمال ڈیم پر حقوق کا تنازعہ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ تمام اقوام کو حل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ۔ ایف سی آر قانون کے تحت امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف بلد امتیاز کاروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علاقے کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے جرگے کے شرکاء پر زور دیا کہ آپ اپنے علاقے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون کی فضاء پیدا کریں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جاسکیں


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button