جاسوس طیارے کے حملے میں حقانی نیٹ ورک کے لاجسٹک کمانڈرجمیل حقانی سمیت چار افراد جاں بحق ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میران شاہ سے تین کلومیٹر دو ڈانڈے درپہ خیل کے علاقے میں کیئے گئے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں حقانی نیٹ ورک کا لاجسٹک کمانڈرجمیل حقانی بھی شامل ہے۔جمعرات کی صبح امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیئے گئے جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود چارافراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی حکام نے جمیل حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ جمیل حقانی شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کررہا تھا۔ حملے کے بعد لوگوں‌ میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button