حیدرآباد، خلع کیلئے درخواست دینے وا لی خاتون پر عدالت کے اندر حملہ
حیدرآباد(آن لائن) شوہر کے تشدد سے دارلامان میں پناہ حاصل کرکے خلع کیلئے درخواست دینے والی مسماۃ بے نظیر ہنگورو پر اس کے دیور کی جانب سے عدالت کے اندر حملہ، فائرنگ ، خاتون معجزانہ طورپر محفوظ رہی، ملزم ہیڈ کانسٹیبل آدم ہنگورو کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کی رہائشی مسماۃ بے نظیر ہنگورو جوکہ ٹنڈوآدم کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی امیر خان ہنگورو کی صاحبزادی ہیں اپنے پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل شوہر ہادی بخش ہنگورو کے ظلم و ستم سے تنگ آکر ایک ماہ قبل دارلامان حیدرآباد میں پناہ حاصل کی تھی اور دارلامان میں رہتے ہوئے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر5کی عدالت مین شوہر ہادی بخش سے خلع حاصل کرنے کیلئے خلع کا سول سوٹ دائر کیا تھا، آج مقدمے میں سماعت کیلئے مسماۃ بینظیر ہنگورو پولیس کی حفاظت میں عدالت میں پہنچی او رمقدمے کی سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے سول کورٹ بلڈنگ کے نیچے گیٹ کے قریب اچانک مسمۃ بینظیر کے دیور جوکہ نواب شاہ پولیس میں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہیں ہے، سامنے آکر بینظیر پر فائرنگ کردی جوکہ معجزانہ طورپر بچ گئی، فائرنگ پر سول کورٹ بلڈنگ میں بھگدڑ مچ گئی تاہم خاتون کی حفاظت پر مامور دو پولیس ہیڈ کانسٹبیلز فقیر غلام محمد اور محمد عرس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرکے کینٹ پولیس کے حوالے کردیا اور مسماۃ بینظیر ہنگورو کو سخت حفاظت اور بھاری نفری کے ہمراہ واپس دارالامان روانہ کردیا