دشمن رمضان المبارک میں حملہ کرسکتا ہے، رحمان ملک

کراچی : وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران کے حوالے سے مزید حقائق جلد منظر عام پر لاؤں گا ۔ ملک بھر میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے لہذا تمام آئی جیز کو ہدایت دیتا ہوں کہ ہوشیار ہو جائیں دشمن رمضان المبارک میں حملہ کر سکتا ہے ۔
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ نواز شریف کے خلا ف نیب کو ریفرنس بھیجا تو سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت بھیجا گیا ہے لیکن ایس ایس پی نے تفتیش کے لئے ان سے جب جب رابطہ کیا انہوں نے ملاقات کرنا گوارا نہیں کی ۔
مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ان کا کہا سنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ انہیں عدالت لے جائیں ۔
رحمن ملک نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیز نے اطلاعات دی تھیں کہ گجرات واقعہ کے بعد اب پولیس پر حملے ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔
مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے خلاف پٹینشز کہاں تیار ہوتی ہیں اور کس وکیل کو کتنی رقم دی جارہی ہے ۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button