دوڑ۔پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہر

دوڑ۔پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ٹرانزیشن آفیسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دوڑ کے علاقے غریب آباد کے درجنوں مکینوں نے ٹی ایم اے کی جانب سے گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور ٹرانزیشن آفیسر کے ہتک آمیز رویے کے خلاف غلام مصطفے آرائیں۔خان محمد ۔جمیل خانزادہ اور شاہد خانزادہ کی قیادت میں ٹی ایم اے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار ٹرانزیشن آفیسر وارث لاشاری کو پانی کی عدم فراہمی کے بارے میں شکایت کی مگر اسکے باوجود انکے علاقے میں گذشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔جسکے سبب مساجد میں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ہے۔اور علاقہ مکین دور دراز سے پانی لاکر استعمال کررہے ہیں۔اور ٹرانزیشن آفیسر نے انکی شکایت دور کرنے کے بجائے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔یعد ازاں مظاہرین نے پریس کلب دوڑ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے صویائی وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات سے پانی کی فراہمی اور ٹرانزیشن آفیسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ٹرانزیشن آفیسر وارث لاشاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے سبب پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button