دوڑ میں بکرا منڈی میں جانوروں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ


دوڑ۔دوڑ میں گذشتہ 50سالوں سے لگنے والی اندرون سندھ کی سب سے بڑی بکرا منڈی لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ بن گئی،عید الاضحی کے موقعے پر لاکھوں جانوروں کی فروخت 4کلومیٹر کے وسیع رقبے پر لگنے والی اس منڈی میں کراچی ،حیدرآباد،کے علاوہ بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں سے بیوپاریوں اور خریداروں کی آمد۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ دوڑ میں لگنے والی سندھ کی سب سے بڑی بکرا منڈی میں اس عید الاضحی کے موقع پر خریداروں کا ہجوم نظر آیا،گذشتہ 50سالوں سے لگنے والی اس بکرا منڈی میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع جیکب آباد،شکارپور،سکھر،خیرپور،دادو،نوشہروفیروز،سانگھڑ،اور ضلع نوابشاہ کے شہروں باندھی،سکرنڈ،قاضی احمد،دولت پور سے ہر منگل کو ہزاروں جانور فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں،4کلومیٹر کے وسیع رقبے پر لگنے والی اس منڈی میں خوبصورت اور قدآورر بکروں کے علاوہ اعلی نسل کی گائے،اور بیل فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں،عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی اس منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے،اور اعلی نسل کا بیل 3لاکھ روپے ،اور خوبصورت قدآور قدآور بکروں کی قیمتیں 30ہزار سے60ہزار تک میں فروخت کئے گئے،دوڑ کی اس بکرا منڈی میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ٹیلی ویژن ،ریڈیو،کے مشہور فنکاروں کے علاوہ بزنس مین،اور کاروباری شخصیات نے بھی قربانی کے جانور خریدتے نظر آئے،اس بکرا منڈی سے تعلقہ میونسپل ایڈمینسٹریشن دوڑ کو سالانہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد آمدن ہوتی ہے،اتنی کثیر آمدن کے باوجود بکرا منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کے لئے کوئی بھی مناسب سہولت موجود نہیں ہے،پینے کے پانی اور جانوروں کے لیے سائے کا کو ئی بھی انتظام نہیں ہے نہ ہی ٹرانسپورٹر حضرات کے لیے کوئی مناسب سہولت موجود ہے،جبکہ اکثر افراد منڈی کے ٹھیکدار کی جانب سے جانوروں کی فروخت پر زائد ٹیکس لینے کی بھی شکایات کرتے نظر آئے،جبکہ ٹی ایم اے کی جانب سے بھی اس بارے میں کو ئی انتظام نہیں تھا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button