سندھ یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے
سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامئے کے مطابق یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں بیچلرس اور ماسٹرس ڈگر ی پروگرام (مارننگ اور ایوننگ) ایم ایس /ایم فل میں نئے سیشن 2012 میں داخلے کے لیے داخلا فارم حاصل کرنے اور جمع کرانے کی حتمی تاریخ -15اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ جاری اعلامئے کے مطابق سندھ یونیورسٹی کئمپس بدین، میرپورخاص اور دادو کئمپس میں مختلف ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لیے -15اکتوبر تک داخلا فارم حاصل کرکے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلا فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.usindh.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کےئے جاسکتے ہیں۔ اعلامئے کے مطابق ایم ایس /ایم فل اور ماسٹرس ڈگر ی پروگرام کے لیے پری انٹری ٹیسٹ -30اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ بیچلرس ڈگری پروگرام کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 12 نومبر کو منعقد ہوگی۔