سندہ یونیورسٹی سے ملحقہ پوسٹ گریجوئیٹ کالجوں سالانہ امتحان -18 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں

جامشورو: سندھ یونیورسٹی کے ناظم امتحانات کے اعلامئے کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ پوسٹ گریجوئیٹ کالجوں کے ایم اے ، ایم کام، ایم ایس سی (پریویس اور فائنل) کے تحت سالانہ امتحان -18 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں۔
اعلامئے کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج کالی موری حیدرآباد، گورنمنٹ ڈگری کالج اور پوسٹ گریجوئیٹ سینٹر لطیف آباد، گورنمنٹ سندھ کالج آف کامرس حیدرآباد، گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج حیدرآباد، گورنمنٹ سچل سرمست آرٹس اینڈ کامرس کالج حیدرآباد اور گورنمنٹ کالج ٹنڈو آدم کے امیدواروں کے امتحان ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول ایلسا قاضی کئمپس حیدرآباد مےں منعقد ہوں گے۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج حیدرآباد ا ور گورنمنٹ سچل سرمست آرٹس اینڈ کامرس کالج نوابشاہ کے امیدواروں کے امتحانات ان کے متعلقہ کالجوں مےں ہی منعقد ہوں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید معلومات کے لےے اپنے متعلقہ کالجوں سے رابطہ کریں۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button