سکھر، مستقل کیا جائے، پو لیو ویکسینیٹر کا احتجاج۔
سکھر(بیورو رپورٹ)ڈاریکٹر ہیلتھ آفس کے اندر اپنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں احتجاج کر تے ہو ئے ویکسینیشن ویلفئیر ایسو سی ایشن سکھر کے ضلعی صدر خدابخش قر یشی ،محمد عیسیٰ مہر کا کہنا تھا کہ انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ویکسینیٹر ز کے احتجاج میں متعدد ملازمین کو حکومت نے گرفتار کیا اور انہیں تشدد کا نشا نہ بنایا جس کی وہ مذمت کر تے ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملا زمین کو پکا کر نے سمیت گر فتار ملا زمین کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر وہ پو لیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے ۔