شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کیلئے شب و روز کوشاں ہیں ۔محمد رئیسی

لیاری: شہید بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انتہائی قد آور شخصیت کی مالک تھیں سمجھدار سیاست دان معتبر حکمراں اورحساس دل انسان تھیں اوراس کے علاوہ ان کے اندر ایسی ہزاروں خوبیاں تھیں جو عام طور پر لیڈروں میں نہیں دیکھی جاسکتیں اتنی بڑی لیڈر ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں انتہائی معتبر ،سادہ، ملنسار ، مہربان، ہمدرد ، غم گسار اور نفیس خاتون تھیں ان کی شہادت کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ڈاکٹر سلیم ہنگورہ نے ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹائون محمد رئیسی، ٹی او آئی ایس رحمت اﷲ شیخ ،ٹی او ایم آر نبی بخش بلوچ اور دیگر افسران کے ہمراہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمدرد کارکنان سانحہ کار ساز کے شہداءکی چوتھی برسی کے سلسلے میں دعائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے ڈاکٹر سلیم ہنگورہ نے کہا کہ شہید جمہوریت کی شہادت کے موقع پر پوری دنیا میں آنسوئوں سسکیوں سے اٹھنے والے طوفان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی نہ صرف چاروں صوبوں کی زنجیر تھی بلکہ دنیا بھر سے پاکستان کو جوڑ کر رکھنے والی مضبوط پل کی مانند تھیں ان کی جیسی سیاسی بصیرت کا دنیا میں کوئی لیڈر مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹائون محمد رئیسی نے کہا کہ لیاری کی عوام کی وہ محسن تھی اور لیاری کے لوگوں کو اپنے بچوں کی طرح چاہتی تھیں اور ان کو کھونے کا دکھ اپنی جگہ پر بہت تکلیف دہ احساس ہے لیکن یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر نمائندے اور کارکن کے ساتھ ساتھ لیاری ٹائون انتظامیہ بھی مختلف یوسیز میں سانحہ شہداءکارساز سے ہمدردی کیلئے دعائیہ اور قرآن خوانیاں مرتب کی گئی ہیں چونکہ وہ خاص طور پر ایک ایسے لیڈر کے چاہنے والے ہیں جس نے اس ملک کی بقاءاور سلامتی کیلئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور شہید بظاہر جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہوتے لیکن روحانی طور پر ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتے ہیں بی بی شہید ہماری زندگی کی آخری سانس تک ہمارے ساتھ رہیں گی اور بی بی شہید کی دوسری برسی پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم شہید بی بی کے جمہوری مشن کی تکمیل کریں گے اور ان کے خوابوں کے مطابق مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تعمیر سپوت وطن آصف علی زرداری کے ساتھ ملکر شب روز کام کریں گے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں