ضلع کے ٹیکنیکل اداروں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھہ تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی: صوبائی وزیر صادق علی ميمن
ٹھٹہ: صوبائی وزیر جیل خانہ جات صادق علی میمن نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ ضلع کے ٹیکنیکل اداروں کو کوششں کرکے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس ضمن میں ٹیکنیکل اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ٹرانسپورٹ کے ساتھہ ساتھہ تمام درکار سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ غریب طلباء آسانی سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ یہ باتیں انہوں نے آج گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ مکلی (ٹھٹھہ) میں سندہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کی جانب سے منعقدہ کوسٹر دینے کی تقریب کو مہمان خاص کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جھموری حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں کو اولیت کی بنیاد پر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء آگے بڑہ کر ضلع، صوبہ اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ آج مقابلے کا دؤر ہے اور طلبہ کو چاھیۓ کہ وہ سیاسی سفارشوں کی آڑ میں داخلہ لینے کے بجاۓ محنت کرکے اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کیک بنیاد پر داخلہ حاصل کریں۔ انہون نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے نوجوانوں کو چاھیۓ کہ وہ تعلیم کی طرف توجہ دیں اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ قبل ازیں سندہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(اسٹیوٹا) کے ایم ڈی عبدالواحد عقیلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ھماری ھرطرح سے کوشش ہے کہ ٹیکنیکل اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کوھرممکن سہولیات فراھم کی جائیں اور اس ضمن میں پورے صوبے میں قائم ٹیکنیکل اداروں کو ٹرانسپورٹ فراھم کی جارہی ہے جس کی ابتداء آج ضلع ٹھٹھہ کے ٹیکنیکل کالج کو ایک کوسٹر فراھم کرکے اس کی بنیاد رکھی ہے اور جلد سندہ کے دیگر ٹیکنیکل اداروں کواس طرح کی ٹرانسپورٹ کی سھولیات فراھم کی جائیں گی۔ اس سے قبل صوبائی وزیر صادق علی میمں نے کالیج کے پرنسپل سلیم سومرو کو کوسٹر کی چابیاں دیکرتقریب کا افتتاح کیا۔ تقریب کو ڈائریکٹر(اسٹیوٹا) غلام محمد میمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر(اسٹیوٹا) نیاز حسین تنیو، پروفیسر جی سی ٹی حیدرآباد نصراللہ پرھیاڑ، اسٹنٹ مئنیجر (اسٹیوٹا) عبدالغنی کے علاوہ معززیں سمیت دیگر اعلی افسراں نے بھی شرکت کی۔