مسلم لیگ(ن) سندھ میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہی ہے
سکھر:پاکستان مسلم لیگ (ن) سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غلام شبیر دایو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور وقت دور نہیں جب سندھ کے ہر گھرمیں مسلم لیگ(ن) کا پرچم لہرائے گا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ باگڑجی کے سابق صدر شفیع محمد غوری، فہیم غوری، ذیشان بخاری، شاہد علی شاہ اور دیگر کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صوبائی صدر سید غوث علی شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ مضبوط ہورہی ہے آئندہ الیکشن میں مخالفین کو پتاچل جائیگا کہ عوام کا مسیحاکون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کو مہنگائی بیروزگاری لوڈشیڈنگ کے سواکچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل حل کرائے گی۔