وطن کارڈ اجراء کے عمل کو مزید تیز و شفاف بنایا جائے- سید فیصل سعود

ٹھٹھہ: صوبائی کوآرڈینیٹر سی ڈی سی پی سید فیصل سعود نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز، صاف و شفاف بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ کوئی بھی حقیقی متاثر وطن کارڈ کی قسط حاصل کرنے سے رہ نہ جائے۔ یہ بات انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں وطن کارڈ کے سلسلے میں پہلے سے تشکیل دہندہ ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر و چیئرمن ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ڈاکٹر حفیظ احمد سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن، ڈی آر سی کے ممبران، تمام تحصیلوں کے مختیارکاروں کے علاوہ نادرا و مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے وطن کارڈ کے اجراء میں درپیش مسائل کے متعلق صوبائی کوآرڈینیٹر کو آگاہ کیا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انہیں ہدایات دیں کہ وطن کارڈ اجراء کے عمل کو مزید تیز، صاف و شفاف بنایا جائے تاکہ مستحق لوگوں کو جلد از جلد اپنا حق مل سکے اور وہ اپنے پا‎ؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازیں صوبائی کوآرڈینیٹر نے نادرا سینٹر مکلی، ٹھٹھہ اور سجاول کا دؤرا کرکے جاری کام کا جائزہ لیا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button