ٹنڈو محمد خان: گاجا کئنال کو 30 فوٹ شگاف
رپورٹ:فہیم بھٹی، ٹنڈو محمد خان
ٹنڈو محمد خان کی گاجا کئنال کو 30 فوٹ شگاف ،ہزاروں ایکڑ پر موجود فصل پانی کی لپیٹ میں آگئی،آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان، ایم پی اے عبدالکریم سومرو شگاف والی جگہ پر پہنچ کر معائنہ کرکے شگاف لگنے کا نوٹس لیا ،تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کی گاجا واھ کو گاؤں ممن کے قریب 30 فوٹ شگاف پڑ گیا ،جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر موجود فصل شگاف کے پانی کی لپیٹ میں آگئی،شگاف کے باعث علاقے کے مختلف گاؤں والے اپنا گاؤں چھوڑ کر محفوظ جگہ کی طرف منتقل ہوگئے ،جب کے گاؤں والوں نے آبپاشی عملے کے ساتھ 14 گھنٹے کی محنت کے بعد شگاف کو بند کرلیا ہے ،جس کے بعد دیہاتی اپنے گاؤں کی طرف واپس لوٹ آئے ہیں ،جب کے ہزاروں ایکڑ پر موجود فصل پانی کی لپیٹ میں آ نے کے باعث آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،ایم پی اے عبدالکریم سومرو نے شگاف والی جگہ کا تفصیلی جائزہ لیا ،اور محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او نیاز عالمانی سے معلومات لی اور دو دِن کے اند ر رپورٹ دینے کا پابند کیا ، ایم پی اے عبدالکریم سومرو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس بھی آبادگار کے فصل تباھ ہوئے ہیں اس کی مکمل سروے کرواکر انکے نقصان کا اسے معاوضہ دینگے ،دوسری طرف گاجا موری میں درخت کی غیر قانونی کٹائی کا ایم پی اے عبدالکریم سومرو نے نوٹیس لیتے ہوئے آبپاشی عملے کو درخت کی کٹائی بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔