پاکستان کارڈ سینٹر دوڑ پر نادرا عملہ اور ایجنٹوں کی ملی بھگت
دوڑ: ڈيوٹی پر مامور استاتذ ہ کا احتجاج کام بند۔عوام پريشان ۔پی پی صدر نے ٹی ايم اے کا عملہ منگوا لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کارڈ سینٹر دوڑ پر نادراکے چند اہلکارورں کی من پسند افراد کو نوزانے کی عمل کےخلاف ڈيوٹی پر مامور استاتذہ نے احتجاجا کام بند کر دیا اور گھر چلے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کوشديدپريشانی کا سامنا کرنا پڑاگسٹاضلع نوابشاہ کی جانب سے دوڑ میں نادرا عملہ اور استاتذہ کے مابين تنازعہ کے خلاف ضلع بھر ميں پاکستان کارڈ سےنٹر کا بائےکاٹ کر ديا گيا ہے جبکہ گسٹا دوڑ کے صدر سکندر رند نے بتايا کہ نادرا عملہ رشوت کے عيوض من پسند افراد کو نوازرہا ہے جبکہ بدنام استاتذہ ہو رہے ہيں اور افسران کاروائی استاتذہ کے خلا ف کرتے ہيں جبکہ پوليس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا کام صرف امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنا ہے علاوہ ازيں پی پی دوڑ کے صدر اسد بروہی نے ٹی ايم اے عملہ طلب کرکے کام شروع کراديا واضح رہے کہ کارڈ سينٹر پرگزشتہ روز سے ديہہ 52 نصرت اور ديگر علاقوں کے کارڈکا شےڈول مشتہرکئے بغےرکارڈ بنا ئے جا رہے ہیں۔