پیپلزپارٹی کے کارکن جمہوری نظام کی بقاءاور استحکام کیلئے پر عزم ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: نجمی عالم

کراچی: پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم اور مرزا مقبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی بونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی جو موجودہ جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج پیپلزسیکریٹریٹ میں منارٹی ونگ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو 13نومبر کی ریلی کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ملک سے مارشل لا ءاور فوجی آمریتوں کے خلاف طویل اور دلیرانہ جدوجہد کی ہے۔ آج ملک میں جو جمہوری نظام قائم ہے وہ ان ہی قربانیوں کے نتیجہ میں ہے۔ رجعت پسند عناصر ایجنسیوں کے پروردہ اور پچھلے دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور کردیں گے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن جمہوری نظام کی بقاءاور استحکام کیلئے پر عزم ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی وہ 13نومبر کو دفاع جمہوریت ریلی میں نظم وضبط برقرار رکھیں اور ڈسپلن میں رہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے صدر مشتاق مٹونے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں۔ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اور ملک میں برداشت کا کلچرپیدا ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ 13نومبر کو دفاع جمہوریت ریلی میںبھرپور شرکت کریں گے۔ اجلاس سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی انور لال دین، مکھی اوڈھا مل اور امین صدیق سہوترانے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں لطیف مغل، بابو عبدالخالق مرزا، رئوف ناگوری، غلام قادر سولنگی نے بھی شرکت کی۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button