پی پی سندھ نے 12 مئی کو کموشہید کے مقام پر درھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا

حیدرآباد:صوبائی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو ہٹانے کے لیے سازشیں کر رہی ہیں ۔ان کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں 12 مئی 2012 ء کو کموشہید کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں پی پی حیدرآباد کے لاکھوں کارکنان اور رہنما عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصرکوواضح کیا جائے گا کہ آج بھی ملک کی عوام پی پی پی کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سازشوں اور حربوں سے ہر موڑ پر نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پی پی حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مخدوم جمیل الزماں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے رہنما جمہوری حکومت کو ہٹا کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے سندھ کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی سیاست مفاد پرستی پر ہے اور وہ عوام کے دکھ درد سے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین ( ن) لیگ کے رہنما کا سندھ میں خیر مقدم کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ (ن) لیگ رہنماؤں سے کالاباغ ڈیم پر ان کا موقف معلوم کریں تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا کہ سندھ کا خیر خواہ کون ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم ایک غلط فہمی ہے جو کہ اب ختم ہونی چاہیے کیوں کہ سندھی عوام سندھ کی سرحدوں سے عقیدت رکھتی ہے اور ہم سندھ کی کسی بھی قیمت پر تقسیم برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا پی پی پی مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام حلیف جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے جب کہ سندھ کے قوم پرستوں اور پی پی پی میں ایک ہونے کی بڑی گنجائش ہے مگر کچھ عناصر ان کے درمیان اختلافات پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے قوم پرستوں کو جو عزت دی ہے وہ انہیں کہیں بھی نہیں ملی ہے ۔ ایک دوسرے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو ہٹانے کے متعلق جو عدالت فیصلہ دے گی وہ قبول کیا جائے گا اور جب وزیر اعظم کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ آ جائے گا تو وزیر اعظم خود عہدہ چھوڑ دیں گے اور دوسرا وزیر اعظم پی پی پی سے ہی ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی پر ہمیشہ الزامات ، تنقید اور سازشیں ہوتی رہی ہیں کیوں کہ پی پی پی ایک عوامی جماعت ہے اس لیے اس پر کسی بیرونی ممالک کا ہاتھ نہیں ہے لیاری آپریشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لیاری آپریشن عوام کے خلاف نہیں لیاری میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں اور ان ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کے لیے آپریشن کیا گیا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو کی پہچان شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی ہیں اور ان کی بنیادی پارٹی پی پی پی ہی ہے ۔ جس شخص نے اپنی بنیادی پارٹی سے وفا نہیں کی وہ کسی دوسری پارٹی سے کیا وفا کرے گا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بدین میں بے روز گار نوجوان کی جانب سے خود سوزی کرنے کا واقع افسوس ناک ہے پی پی پی صرف حکومت ہی نہیں کر رہی بلکہ اس کے لیے کئی محاز بھی کھولے گئے ہیں جن کو بیک وقت نمٹا جارہا ہے اس لیے انہوں نے عوام کو اپیل کی ہے کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور پی پی پی پر اعتماد کریں اور اپنی زندگی سے نا کھیلیں حیدرآباد میں پی پی حیدرآباد کے ضلعی عہدیدار پر قاتلانہ حملے کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے اس کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پی پی پی کے ضلعی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے جس کی روشنی میں ملوث ملزمان کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے ۔ قبل ازیں پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس میں تمام عہدیداران نے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی ، آزادی اور ملک کی آئینی اور قانونی طریقے سے ذمے داریاں نبھانے پر مبارک باد دی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں صدر پاکستان اور شریک چیرمین پی پی پی آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہا ر کیا ۔ اجلاس میں ایم پی اے امیر علی شاہ ہاشمی ، پی پی پی کے رہنما میاں علی محمد ولاری ، امان اللہ سیال ، روشن سولنگی ، ڈاکٹر تحسین شیخ ، اللہ بچایو سومرو ، آفتاب خانزادہ اور دیگر نے شرکت کی ۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button