چک ٹاؤن میں فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کے بعد تعزیت کا سلسلہ


شکارپور: گذشتہ روزبعد نماز عید چک ٹاؤن میں چند مسلح افراد نے ہندو برادری کے افراد پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد ڈاکٹر اجیت کمار۔ انکم ٹیکس ملازم نریش کمار اور تاجر اشوک کمار جان بحق ہوگئے. جبکہ ایک اور شخص بنام ڈاکٹر ستیاپال شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کو کراچی آغا خان ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ خطرہ سے باہر بتایا جاتا ہے.
اس فائرنگ کے واقعہ کا سبب بھیو برادری اور متاثرین ہندو برادری کے درمیان جاری تنازعہ بتایا جاتا ہے.
اب تک اس واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ایس ایس پی شکارپور جنید احمد شیخ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں 17 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے.
آج چک ٹاؤن میں ہندو برادری پر ہونے والی فائرنگ میں جان بحق ہونے والے تین فوتیوں کی میتوں کو سکھر دریاء کے حوالے کرنے کیلئے فوتیوں کے ورثاء چک سے سکھر سادھ بیلا میں آخری رسومات ادا کرنے کیلئے لیگئے ہیں۔ جہاں پر سے دریاء پروان چڑہانے کی رسم ادا کی جائیگی.
اس موقعہ پر صدر پاکستان کے اقلیتی امور کے صلاحکار رمیش لال۔ اقلیتی سندہ منسٹر موہن لال کوھستانی۔ وزیر بلدیات سندہ آغا سراج الدین درانی۔ PML-Q سندھ کے صدر غوث بخش خان مہر۔ PML-N کے ایم این اے درشن لال، حق پرست ایم پی اے ہرگن داس آھوجا ، نثار پنھور ، عارف مسیح اور اشفاق منگی ، پ پ پ ضلعی صدر میر بابل خان بھیو اور دیگر منتخب نمائندے اور مختلف ضلعوں سے ہندو پنچائتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں فوتیوں کے گھر پہنچ کر ورثاء سے تعزیت کی. اس موقعے پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیئے گئے تھے اور رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا.

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں