چین کے نابینا کارکن چن گوانگ چنگ کے بھائی اپنے علاقے میں پہنچ گئے

بیجنگ(اے ایف پی/آن لائن)چین کے نابینا کارکن چن گوانگ چنگ کے بھائی جو اپنے زیر حراست بیٹے کی رہائی کے لئے بیجنگ گئے تھے ، مشرقی چین میں واپس اپنے علاقے میں پہنچ گئے ہیں ، یہ بات ایک وکیل نے اتوار کو بتائی۔ چن گوانگ چنگ جن کی وجہ سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی کشیدگی اٹھ کھڑی ہوئی تھی ،کے بڑے بھائی چن گوانگ فو واپس ڈانگ شیگو پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ چینی دارالحکومت فرار ہو گئے تھے۔یہ بات حقوق کے وکیل ڈنگ شی کوئی نے اے ایف پی کو بتائی۔
ڈنگ ٹیلی فون پر کہا’’چن برادران کے ایک دوست کی طرف سے مجھے ایک پیغام ملا ہے کہ چن گوانگ فو واپس اپنے علاقے میں پہنچ چکے ہیں‘‘۔
انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ کیا چن گوانگ فو رضا کارانہ طور پر واپس آئے ہیں یا انہیں حکام کی طرف سے زبردستی بھیجا گیا ہے۔
چن گوانگ فو کو زیر حراست رکھا گیا تھا لیکن وہ رات کو بیجنگ فرار ہو گئے جہاں وہ اپنے بڑے بیٹے چن کیگوئی کے لئے قانونی امداد دینا چاہتے تھے جو اپریل کے آخر سے پولیس کی حراست میں ہے اور ان پر ایک مقامی اہلکار پر حملہ کرکے اسے قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے ۔
ان کے فرار سے ان کے بھائی کی یاد تازہ ہو گئی جو گزشتہ ماہ نابینا ہونے کے باوجود اس گھر سے فرار ہو گئے تھے جہاں وہ نظر بند تھے اور انہوں نے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے میں پناہ لے لی تھی۔
چن گوانگ چنگ جو اپنے طور پر پڑھ کر وکیل بنے ، انہیں چین کی ایک بچہ پالیسی کی خلاف ورزی پر جیل کی سزا ہوئی تھی لیکن وہ کئی ہفتوں تک اعلیٰ سطحی سفارتی تکرار کے بعد اس ماہ کے اوائل میں امریکہ پہنچے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکام نے چن گوانگ چنگ کے خاندان پر مظالم بڑھا دیئے ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button