کراچی کا امن خراب کرنے والے شرپسند عناصر کیخلاف سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے ، صدر زرداری کی ہدایت

کراچی(آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کا امن خراب کرنے والے شرپسند عناصر کیخلاف سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے ، کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کے لیے معلومات کے تبادلے کا موثر نظام اپنایا جائے اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو مزید مربوط بنایا جائے اجلاس میں گورنر سندھ نر ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، سیکرٹری داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ا علیٰ حکام شریک ہوئے ۔ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے صدر کو بریفنگ دی بریفنگ کے دوران صدر نے استفسار کیا کہ کراچی میں اتنا بھاری اسلحہ کن روٹس کے ذریعے پہنچا ہے ا ور کیسے آرہا ہے صدر نے ہدایت جاری کی کہ جرائم پیشہ ا فراد کیخلاف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے گی صدر کو لیاری آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button