کمالیہ ۔ٹی ایم اے کے رویہ کے خلاف رکشہ لیبر یونین کی احتجاجی ریلی

کمالیہ (آ ن لائن ) ٹی ایم اے کے رویہ کے خلاف رکشہ لیبر یونین کی احتجاجی ریلی ٹی ایم اے کمالیہ کے باہر دھرنا ۔ تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے کمالیہ کے رویہ کے خلاف رکشہ لیبر یونین نے تمام دن مکمل ہڑتال کیے رکھی اور کوئی بھی رکشہ سڑک پر نہ آنے دیا۔ مسافر خواتین بچوں سمیت دیگر افراد بس سٹینڈ سے شہر جانے کے لیے کرائے پر کاریں لیتے رہے ۔ رکشہ لیبر یونین نے ایک احتجاجی ریلی عید گاہ خیرہ شہید چوک سے نکالی جو غلہ منڈی لاری اڈہ اقبال بازار سے ہوتی ہوئی ٹی ایم اے کمالیہ کے سامنے پہنچ کر احتجاجی دھرنا کی شکل اختیا ر کر گئی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے ظالمانہ جبری ٹیکس وصول کیے جانے کی مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیڈول کے مطابق روزانہ پانچ روپے پرچی کے وصو ل کیے جائیں۔ اگر ٹی ایم اے اہلکاروں نے دوبارہ سے یکمشت ڈیڑھ سور وپے وصول کیے تو پھر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button