اورکزئی ایجنسی: گورنر خیبر پختونخوا کے جلسےپر میزائل حملہ، 1 شخص جاں بحق


اورکزئی ایجنسی میں گورنر خیبر پختون خوا کے جلسے پر میزائلوں سے حملہ ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا مسعود کوثر اورکزئی ایجنسی میں محتلف ترقیاتی سیکموں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات اور ایک جسلے سے خطاب کے لیے جسے ہی کلایہ پہنچے تو اسی دوران نامعلوم سمت سے دو میزائل فائر کیے گیے جس میں ایک میزائل ہیلی کاپٹر کے ہیلی پیڈ پر جالگا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ایک میزائل جسلہ گاہ کے پنڈال پر جالگا جس میں ایک شحص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگیے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعے کے بعد جلسے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا جن پہاڑوں سے میزائل فائر کیے گئے تھے ان پہاڑوں پر سیکورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں