شاہد افراز خان Shahid Afraz Khan

  • چینچین نامہ

    ہانگ چو کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی ہم آہنگی

    چین کا تاریخی اور جدید شہر ہانگ چو اپنی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور ماحول دوست شہری ترقی کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ صوبہ زی جیانگ کا یہ دارالحکومت نہ صرف ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے

  • چینUrdu Titles

    عظیم شاہی محل سے مقبول ثقافتی ورثے تک

    چین کا تاریخی شہرہانگ چو  اپنی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی آثار کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ اسی شہر میں واقع دیشو محل جنوبی سونگ عہد کی شاہی تاریخ، فنِ تعمیر اور باغبانی کے حسن کی ایک نادر مثال سمجھا جاتا ہے۔

  • چینUrdu Titles

    چین کے شہر ہانگ چو کی دلکشی

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین کا تاریخی شہر  ہانگ چو اپنی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ شہر نہ صرف جدید چین کی معاشی اور تکنیکی ترقی کی علامت ہے بلکہ صدیوں پرانی تاریخ، ادب، فنون اور آبی ثقافت کا بھی ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ہانگ چو کی شناخت میں خاص طور پر تین مقامات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جنہیں دنیا بیجنگ۔ہانگ چو گرینڈ کینال ،ویسٹ لیک اور شی شی نیشنل ویٹ لینڈ کے نام سے جانتی ہے۔  یہ تینوں مقامات نہ صرف چین کی تاریخی و ثقافتی عظمت کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ انسانی تہذیب اور قدرتی ماحول کے حسین امتزاج کی بھی بہترین مثال ہیں۔ گرینڈ کینال: چینی تہذیب کی عظیم علامت چین میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ دنیا کے دو عظیم عجائبات میں ایک عظیم دیوارِ چین ہے اور دوسرا عظیم گرینڈ کینال۔ دنیا کی قدیم ترین، طویل ترین اور عظیم ترین مصنوعی آبی گزرگاہ سمجھی جانے والی گرینڈ کینال چین کی تہذیبی اور تاریخی ترقی کی علامت ہے۔ اس نہر کی تاریخ تیرہ سو برس پر محیط ہے جبکہ اس کے ابتدائی حصے کی تعمیر پانچویں صدی قبل مسیح میں …

  • چینUrdu Titles

    چین کی غیر یقینی دنیا میں استحکام کی جستجو

    تحریر : شاہد افراز خان ،بیجنگ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی کشیدگی اور معاشی چیلنجز کے تناظر میں بڑی طاقتوں کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ ایسے ماحول میں چین کی سفارت کاری ایک متوازن، کثیرالجہتی اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ رواں برس موسم بہار میں چینی صدر شی جن پھنگ  کی سرگرم اسپرنگ ڈپلومیسی نے نہ صرف بین الاقوامی روابط کو مضبوط کیا بلکہ عالمی سطح پر استحکام، یقین دہانی اور تعاون کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ بین الاقوامی روابط کا فروغ اور اسٹریٹجک مکالمہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے دوران چین نے بڑی طاقتوں کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مزید گہرا کیا۔ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں نے اس بات کو واضح کیا کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور رابطہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح مختلف ممالک کے سربراہان کے چین کے دوروں نے عالمی برادری میں تعاون کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کی۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جئے میونگ ، آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن ، جرمنی کے چانسلر  فریڈرش میرس اور اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو …

  • چائنا وائیسUrdu Titles

    چین میں نوجوانوں کے بدلتے تفریحی رجحانات

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ جدید دور میں سیاحت اور صارفین کے طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں محض روایتی سرگرمیوں کے بجائے نئے اور منفرد تجربات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ چین میں خاص طور پر نوجوان نسل کے درمیان یہ رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جہاں سیاحت، کھیل اور خریداری کے انداز میں جدت، لچک اور عملی شرکت کو اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ مئی کی تعطیلات کے دوران سامنے آنے والے رجحانات اس تبدیلی کی واضح عکاسی کرتے ہیں، جو نہ صرف صارفین کے رویوں کو بدل رہے ہیں بلکہ معیشت کے نئے پہلوؤں کو بھی جنم دے رہے ہیں۔ چین کے معروف  شہر چھنگ دو  میں قائم ملک کے پہلے انڈور آئس کلائمبنگ جم نے اس نئے رجحان کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔ یہ منفرد کھیل، جو پہلے محدود حلقوں تک ہی مقبول تھا، اب نوجوانوں کے لیے ایک دلچسپ اور پُرکشش سرگرمی بنتا جا رہا ہے۔ اس جم میں تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں افراد کی آمد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اب سیاحتی سرگرمیوں میں محض دیکھنے کے بجائے خود حصہ لینا زیادہ اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار …

  • چائنا وائیسUrdu Titles

    چین میں سیاحت کا نیا رجحان

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ عالمی سیاحت کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے، جہاں سیاح اب محض تاریخی مقامات کی سیر یا خریداری تک محدود نہیں رہے بلکہ وہ کسی ملک کی روزمرہ زندگی، ثقافت اور مقامی اندازِ حیات کو قریب سے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ چین میں بھی یہی رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جہاں غیر ملکی سیاح اب صرف مشہور مقامات تک محدود رہنے کے بجائے عام شہری زندگی کے تجربے کو اپنی ترجیح بنا رہے ہیں۔ اس تبدیلی نے چین کی سیاحتی صنعت کو ایک نئی جہت دی ہے، جس میں ثقافت، طرزِ زندگی اور عوامی تجربات مرکزی حیثیت اختیار کر رہے ہیں۔ حالیہ لیبر ڈے کے تعطیلاتی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی چین میں سرحد پار سفر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق روزانہ لاکھوں افراد چین میں داخل اور خارج ہو رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ چین ایک مرتبہ پھر عالمی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور پرکشش منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بڑھتی ہوئی دلچسپی …

  • چینspace 2

    خلائی غیر متوقع خطرات سے نمٹنے میں چین کی کامیابی

    خلائی تحقیق کے میدان میں غیر متوقع خطرات اور تکنیکی آزمائشیں کسی بھی ملک کے خلائی پروگرام کی صلاحیتوں کا اصل امتحان ہوتی ہیں۔ مدار میں گردش کرنے والا خلائی ملبہ آج عالمی خلائی سرگرمیوں کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بن چکا ہے

  • چائنا وائیسMedia

    عالمی ابلاغ اور چین

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا میں ذرائع ابلاغ صرف خبروں کی ترسیل کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ یہ قوموں کے درمیان فاصلے کم کرنے، اعتماد پیدا کرنے اور مشترکہ ترقی کے دروازے کھولنے کا ایک طاقتور وسیلہ بن چکے ہیں۔ ایسے دور میں جب عالمی سطح پر بے یقینی اور معلوماتی مقابلہ بڑھ رہا ہے، مثبت اور مؤثر ابلاغ کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ چین، جو تیزی سے عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کا ایک مرکزی کردار بنتا جا رہا ہے، اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ مضبوط بین الاقوامی ابلاغ ہی اس کی ترقیاتی کہانی کو دنیا تک پہنچانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ چین کے لیے بین الاقوامی ابلاغ کی اہمیت کئی جہتوں پر مشتمل ہے۔ ایک طرف یہ اس کی عالمی ساکھ کو مضبوط کرتا ہے، تو دوسری جانب یہ اقتصادی شراکت داری، ثقافتی روابط اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتا ہے۔ جب کوئی ملک اپنی ترقی، اپنی کامیابیوں اور اپنی پالیسیوں کو واضح اور مثبت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے تو اس سے نہ صرف اس کی ساکھ بہتر ہوتی ہے بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بھی مستحکم ہوتے ہیں۔ …

  • بلاگboao2

    چین کا غیر یقینی دنیا میں تعاون اور امید کا پیغام

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں غیر یقینی حالات، سیاسی کشیدگی اور معاشی دباؤ نے عالمی نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایسے ماحول میں وہ پلیٹ فارمز خاص اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جو مکالمے، تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہیں ہموار کریں۔ اسی تناظر میں چین کے خوبصورت جزیرے ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہونے والا بواؤ ایشیائی فورم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور کاروباری شخصیات ایک بہتر اور متوازن مستقبل پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد صرف مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ان کا اجتماعی حل تلاش کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں جب دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پالیسیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس فورم کو امید، اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والی گفتگو اس بات کا اظہار ہے کہ اختلافات کے باوجود تعاون کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اگر اس فورم کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ …

  • چین01

    ایشیا ، عالمی معیشت کا ابھرتا ہوا مرکز

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ دنیا کی معیشت اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں ترقی کے مراکز تبدیل ہو رہے ہیں۔ ماضی میں مغربی ممالک کو عالمی معاشی طاقت سمجھا جاتا تھا، مگر اب صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ایشیا ایک مضبوط اور متحرک خطے کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔اسی تناظر میں حالیہ جائزوں اور عالمی فورمز پر ہونے والی گفتگو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایشیا نہ صرف ترقی کر رہا ہے بلکہ عالمی معیشت کا مرکزی انجن بنتا جا رہا ہے۔ یہی حقیقت بواؤ ایشیائی فورم کی تازہ رپورٹ میں بھی واضح طور پر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2026 میں ایشیائی معیشت کی شرح نمو تقریباً 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی جی ڈی پی میں اس کا حصہ بڑھ کر تقریباً 49.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایشیا اب عالمی معیشت میں نصف کے قریب حصہ رکھتا ہے۔یہ پیش رفت محض ایک اتفاق نہیں بلکہ ایک طویل المدتی تبدیلی کا نتیجہ ہے جسے بعض ماہرین "ایشیائی  صدی”  کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔ ایشیا آج دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے …

Back to top button