اسلام آباد

  • ملک بھرمیں بجلی کا بحران بدستورجاری، بجلی کا شارٹ فال چارہزارسات سوانتیس میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

    پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار ایک سو اٹھاون جبکہ طلب سترہ ہزارآٹھ سو اٹھاسی میگاواٹ ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق کراچی کوسات سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ تھرمل ذرائع سے ایک ہزارسات سو نوے،ہائیڈرل سے چارہزارنوسوستانوے،آئی پی پیز سے چھ ہزار دوسوچارجبکہ رینٹل پاورپلانٹس سے ایک سو سات میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہےجس کی وجہ سے شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے اوربعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    مزیدپڑھیں
  • ایم کیوایم ابھی تک حکومت میں شامل ہے، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں جمہوری عمل ڈی ریل کرنے والوں کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

    اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ انٹر چینج اور لیھتڑار روڈ کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ عوام ہی جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو ناکام بنائیں گے، ہم نے سیاست میں مفاہمت کی بنیاد ڈالی، ایم کیوایم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے، اوراس کے ارکان حکومت میں شامل ہیں وزیراعظم گیلانی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی استحکام پیدا کررہی ہے جس کے لئے اسے اپوزیشن کی طرف سے ہرقسم کی تنقید بھی برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوکرپشن اوراپوزیشن دونوں سے کوئی خطرہ نہیں، ہم نے سیاسی وابستیگیوں سے بالاترہوکرملک بھرمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا ہوا ہے، آج ملک میں جتنی ترقی ہوئی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کو بجلی اور گیس کے بلوں میں چھوٹ دینے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں
  • الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت کا خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، دو ملکوں کے شہری آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے

    اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے بتایا کہ آئین کےآرٹیکل تریسٹھ ایک سی کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کے الیکشن میں حصہ لینے پرپابندی ہے لیکن اس قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔ ضمنی انتخابات کا مرحلہ آئین کے مطابق ساٹھ روز میں مکمل کرانا ضروری ہے اس لئےآئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات تک انتخابی فہرستوں میں آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹرزشامل تھے، ان میں سے تین کروڑ سترلاکھ ووٹرزکی تصدیق نادرا کے ریکارڈ سے نہیں ہوسکی، اس لئے انتخابی فہرستوں سے ان ووٹرزکا نام خارج کردیا گیا ہے جبکہ تین کروڑ ساٹھ لاکھ نئے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اٹھارہ جولائی سے ووٹر لسٹوں میں ڈالے گئے نئے ناموں کی تصدیق گھرگھر جا کرکی جائے گی جبکہ نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ ہرشہری اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے، نئی ووٹرلسٹیں بننے تک پرانی لسٹیں کارآمد رہیں گی۔ اس موقع پرڈپٹی چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوں میں تین کروڑ …

    مزیدپڑھیں
  • سلیم شہزاد قتل، یہ ایک صحافی کاقتل ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ۔چیف جسٹس آف پاکستان

    چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ پی ايف یو جے کی طرف سے صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر اور منیر اے ملک پیش ہوئے۔منیراے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جج کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ یا رکن مقررکرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کيس کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات کرانا اس لئے ضروری ہے کیونکہ یہ معاملہ ایک وفاقی ایجنسی سے متعلق ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے عاصمہ جہانگیر سے استفسار کیا کہ کیا سلیم شہزاد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ تو اسلام آباد میں درج کر لیا گیا ہے مگراس کی تفتیش پنجاب پولیس کر رہی ہے۔عاصمہ جہانگیر نے عدالت میں یہ بھی انکشاف کیا کہ سلیم شہزاد کے قتل کے واقعہ سے پندرہ روز پہلے کا موبائل ریکارڈ بھی ضائع کر دیا گیا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعدوفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری قانون کو نوٹس جاری کر دئیے ،دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اور …

    مزیدپڑھیں
  • پی این ایس مہران بیس حملے کے ماسٹر مائنڈ الیاس کاشمیری مارا گیا ۔ برطانوی میڈیا

    اسلام آباد ( م ڈ) برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق جنوبی وزیرستان میں وانا بازار سے تقریباً بیس کلومیٹر دورجنوب مشرق میں واقعہ غواخواہ کےعلاقے لمن میں امریکی جاسوس طیارے نے چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں نو شدت پسند ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ ڈرون حملے میں کراچی میں پی این ایس مہران بیس پرحملے کا ماسٹرمائنڈ الیاس کاشمری بھی مارا گیا ہے، بی بی سی کا مقامی افراد کے حوالےسےکہنا ہے کہ الیاس کاشمیری ڈرون حملے کے وقت ایک گاڑی میں اپنے ساتھیوں کےہمراہ اس علاقے میں موجود تھا جو ڈرون حملے کا شکار ہوا ہے تاہم ابھی تک اس خبرکی تصدیق نہیں ہوسکی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ سے منسلک تنظیم حرکت الجہاد کے رہنما الیاس کاشمیری کوکراچی میں مہران نیول بیس پر ہونے والے حملے کا ماسٹرمائنڈ قراردیا جاتا رہا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حرکت الجہاد الاسلامی کو پاکستان اوربھارت میں ہونے والے کئی دہشتگرد حملوں کا ذمہ دار قرار دے چکا ہے جن میں سن دو ہزار چھ میں کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور پاکستان مشترکہ انٹیلیجنس …

    مزیدپڑھیں
  • حکومت ایبٹ آباد آپریشن پرنیا کمیشن تشکیل دے،نیول بیس حملےکی تحقیقات کے لیے اعلیٰ کمیشن کی تشکیل دیاجائے۔ نوازشریف

    اسلام آباد ( م ڈ):اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر اپوزینش نے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے اپوزیشن سے مشورہ کئے بغیر کمیشن تشکیل دیا جبکہ اس میں نامزد کئے گئے ارکان سے بھی مشاورت نہیں کی گئی، نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایبٹ آباد آپریشن پر پارلیمنٹ کی قرار داد پر من وعن عمل کرے اور سانحہ پی این ایس مہران پر بھی کمیشن تشکیل دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی تشکیل پر حکومت نے کس سے مشاورت کی ہمیں معلوم نہیں،وزیر اعظم نے تواپوزیشن لیڈر کے خط کا بھی جواب نہیں دیا، نواز شریف نے واضح کیا کہ بغیر مشاورت کئے جانے والے اقدامات سے ملک میں کنفیوژن پھیلتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور ملکی معاملات میں اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلے،انہوں نے خروٹ آباد واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے بیرون ملک پاکستان کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ایبٹ آباد واقعے …

    مزیدپڑھیں
  • دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ اپنےمفاد میں کریں گے

    اسلام آباد ( م ڈ) :دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نےاسلام آباد میں میڈیا کوہفتہ واربریفنگ کےدوران بتایاکہ بھارت کےساتھ مذاکرات کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہےاور کئی اہم معاملات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی مفاد میں لڑ رہا ہےاور شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ اپنے مفادات میں کریں گے۔خروٹ آبادواقعے کےمتعلق انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں روسی شہری بھی شامل ہیں اوراس سلسلےمیں روسی سفاتخانےسے مسلسل رابطےمیں ہیں۔ دفترخارجہ کی ترجمان نےبتایا کہ صدر زرداری قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے پندرہ جون کو قازقستان جائیں گے۔انہوں نےصحافی سلیم شہزاد کے قتل کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ملزمان کو کفیر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

    مزیدپڑھیں
  • اسامہ کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے ، تحریک طالبان

    اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ہلاکت کا بدلہ لیں گے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ اسامہ کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے اور ان پہلا نشانہ پاکستان ہوگا ۔

    مزیدپڑھیں
Back to top button