اسلام آباد
کارپوریٹ سیکٹر میں تربیت یافتہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔ حمید اللہ جان آفریدی
چیئرمین ادارہ حقوق دانش پاکستان حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی پی او کی خدمات کو تعلیمی و تحقیقی اداروں کے تعاون سے عام کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، طلباءو طالبات کے لئے اس شعبے میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں
مزیدپڑھیںلوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کاحکومتی اعلان پانی کا بلبلہ تھا ، عوام کو لالی پوپ دے کر بجلی کے نرخ بڑھادیئے گئے، علامہ ناصر عباس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے توانانی کے بحران پر قابو پانے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے ٹھوس اعلان کے باوجود وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں شروع ہونے والا لوڈ شیڈنگ کا ناروا سلسلہ افسوسناک ہے
مزیدپڑھیںکھاد کی درآمد بروقت اور ترسیل انتہائی شفاف انداز میں سیاسی وابستگی کے بغیر کی جائے گی،محمد بشارت راجہ
وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت محمد بشار ت راجہ نے کہا ہے کہ کھاد کی درآمد او ر اس کی ترسیل انتہائی شفاف انداز میں کی جائے گی۔
مزیدپڑھیںبار بار کہنے کے باوجود امریکی اور افغان فورسز فضل اللہ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہے ہیں :ترجمان پاک فوج
پاک فوج نے امریکی اور افغان افواج پر زور دیا ہے کہ سرحد پار سے حملوں میں ملوث طالبان رہنما فضل اللہ کے خلاف کارروائی کرے۔
مزیدپڑھیںوفاقی حکومت کے ہفتہ واردو چھٹیوں کے فیصلے پرآج سے عمل درآمد شروع، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دو روز کیلئے بند ۔
وفاقی حکومت کےہفتہ واردوچھٹیوں کے فیصلےپرآج سے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دوروزکیلئےبند رہیں گے
مزیدپڑھیںآنے والے موسم سرما میں گیس کے صارفین کو لوڈشیڈنگ کی سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین
راولپنڈی میں اٹک ریفائنری میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ جنوری میں گیس کی کافی قلت ہوگی، اس ممکنہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جارہے ہیں
مزیدپڑھیںاسلام آباد ہائیکورٹ نے ممتاز قادری کی سز ائے موت پر عمل درآمد روک دیا
سلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآ مد روک دیا ہے۔ سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے کی جس نے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لئے منظور کر لیا۔
مزیدپڑھیںمحترمہ فرزانہ راجہ نے محمد خلیفہ احمد القمزی کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب عمارات ( یو اے ای) کی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی (آر سی اے )نے پاکستان کو ہر مشکل گھڑی میں قابل قدر امداد بہم پہنچائی۔ آر سی اے کے سیکرٹری جنرل محمد خلیفہ احمد القمزی سے ملاقات کے دوران انہوں نے آر سی اے اور یو اے ای کے عوام کا اس امداد خصوصا 2005کے زلزلے اور 010اور2011کے سیلاب کے دوران مدد پر اظہار تشکر کیا
مزیدپڑھیںدہشت گردی کا منصوبہ ناکام
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقے چٹھہ بختاور میں پولیس نے ایک مکان اور گاڑی سے راکٹ، خودکش حملے کی جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کارروائي کے دوران چار افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ یہ کارروائی کل ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیںسلمان تاثیرقتل کیس، ممتاز قادری کو دو مرتبہ سزائے موت اور دولاکھ جرمانے کی سزا ۔
اسلام آباد: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزعلی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا جس کے مطابق ممتاز قادری کو دو مرتبہ سزائے موت اور دولاکھ جرمانے کی سزاسنائی گئی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ممتاز قادری کو ایک سال قید کاٹنا ہوگی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی کو کسی بھی جواز پر قتل کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا۔ استغاثہ کے مطابق ممتاز قادری نےسلمان تاثر کو رواں برس چار جنوری کواسلام آباد میں ایک ہوٹل کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مجرم کو سات روز کے اندر اپیل کرنے کاحق بھی دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ ممتاز قادری کے اہل خانہ کے عدالت پہنچنے سے قبل ہی سنا دیا گیا۔ دوسری جانب فیصلے کے فورا بعد اڈیالہ جیل کے باہر ممتاز قادری کے حامیوں نے احتجاج کیا اورنعرے بازی کی، احتجاج میں مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جبکہ وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزیدپڑھیں