شہر قائد

  • صدر آصف علی زرداری سے ان کے والد کے انتقال پرمسلم لیگ فنکشنل کی تعزیت

    کراچی: پاکستان مسلم فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی ،سندھ کے چیف آرگنائزر اور سابق صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ اورایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری سندھ زبیر میمن نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ان کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پردلی تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام دے اور اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

    مزیدپڑھیں
  • دہشتگردوں کی یہ کارروائی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے ۔امتیاز شیخ

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور سابق صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے کراچی میںنیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی یہ کارروائی پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ گرفتار دہشت گردوں کے ذریعے ان کے نیٹ ورک تک پہنچے اور انہیں جڑسے ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائے ۔تاکہ ائندہ ایسی کارروائیوں سے بچا جاسکے ۔اس واقعے مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت کے مرتکب اعلیٰ افسران کو سخت سزا دی جائے ۔امتیاز احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل نیوی کی بسوں پر تین حملے ہوچکے تھے اس کے باوجود انہوں نے اپنی اہم تنصیبات کی سیکورٹی پر توجہ نہیں ۔جس سے دہشت گردوں کو کارروائیاں کرنے میں تقویت ملی اور انہوں نے اتنے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی اور بالآخر اسے منطقی انجام کو پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی سلامتی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف شفاف تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔امتیاز احمد شیخ نے نیول بیس پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن …

    مزیدپڑھیں
Back to top button