شہر قائد
بلدیاتی نظام میں ترمیم کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ تمام اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترامیم میں تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام کی بحالی پیرصاحب پگارا ،صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 1979ء کے بلدیاتی نظام میں ترمیم کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ تمام اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترامیم میں تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں
مزیدپڑھیںپیپلزپارٹی کے کارکن جمہوری نظام کی بقاءاور استحکام کیلئے پر عزم ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: نجمی عالم
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم اور مرزا مقبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی بونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی جو موجودہ جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج پیپلزسیکریٹریٹ میں منارٹی ونگ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
مزیدپڑھیںہم کمشنری نظام کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، نیا بلدیاتی نظام آنے پر اپنا موقف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ کی وفد سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہم کمشنری نظام کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، نیا بلدیاتی نظام آنے پر اپنا موقف دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر شکارپور سے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔
مزیدپڑھیںتیرہ نومبر کو پیپلزپارٹی کی جانب سے دفاع جمہوریت ریلی“ نکالی جائیگی
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سید نجمی عالم پیپلزسیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر اور ڈاکٹر قیصر بنگالی نے خصوصی طور پر شرکت کی
مزیدپڑھیںپاکستان میں قائم بھٹو فیملی کی حکومت کا اپنے محسن کو امریکی دہشت گردی سے بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کرنا افسوس ناک ہے۔اسداللہ بھٹو
جماعت اسلامی سندھ کے امےر وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کرنل قذافی کا قتل لیبیا کے تیل پر قبضہ کی امریکی سازش ہے۔قذافی بھٹو فیملی کا محسن تھا،پاکستان میں قائم بھٹو فیملی کی حکومت کااپنے محسن قذافی کو امریکی دہشت گردی سے بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کرنا افسوس ناک ہے۔
مزیدپڑھیںپیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر کا اختر رضا کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار
پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر ، کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم، جنرل سیکریٹری سعید غنی اور سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے مشترکہ بیان میں پیپلزپارٹی سٹی ایریا 108اولڈ سٹی ایریا کے کوآرڈنیشن سیکریٹری اور پارٹی کے دیرینہ کارکن اختر رضا کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار کیا
مزیدپڑھیںپی ٹی اے نے آئی سی ٹی سیکورٹی گائیڈ لائنز تیار کر لی ہیں ۔ ڈاکٹر محمديٰسين
چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونےکےشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ڈاکٹر محمد يٰسين نے بطور مہمان خصوصی ساتویں انٹرنیشنل انفارمیشن سیکورٹی کانفرنس ”Info-Sec-2011 “ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے نے ” آئی سی ٹی سیکورٹی گائیڈ لائنز ٹیلی کام، حکومت اور صارفین کیلئے صنعت کے معروف پلیئرز کے تعاون سے تیار کر لی ہیں ۔
مزیدپڑھیںشہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کیلئے شب و روز کوشاں ہیں ۔محمد رئیسی
شہید بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انتہائی قد آور شخصیت کی مالک تھیں سمجھدار سیاست دان معتبر حکمراں اورحساس دل انسان تھیں اوراس کے علاوہ ان کے اندر ایسی ہزاروں خوبیاں تھیں جو عام طور پر لیڈروں میں نہیں دیکھی جاسکتیں اتنی بڑی لیڈر ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں انتہائی معتبر ،سادہ، ملنسار ، مہربان، ہمدرد ، غم گسار اور نفیس خاتون تھیں
مزیدپڑھیںذوالفقار مرزا ملک دشمن نہیں ہیں وہ انہیں ملک چھوڑنے کا نہیں کہ سکتے۔ خورشید شاہ
خورشید شاہ نے کہا کہ یپلزپارٹی نے لوگوں کو روزگار دیا ہے چھینا نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن وزیر اعلیٰ ہے
مزیدپڑھیںپیر الہٰی بخش نے بھائی چارے، محبت اور یگانگت کا درس د یا : نثار احمد کھوڑو
سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیر الہٰی بخش مرحوم جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، ان لوگوں نے اپنے دور میں بھائی چارے ، اخوت اور باہمی اتحاد کیلئے پل کا کام کیا۔ وہ آج سندھ اسمبلی میں منعقدہ سندھ کے پہلے مسلمان وزیر تعلیم اور سابق وزیراعلیٰ سندھ پیر الہٰی بخش مرحوم کی 36 ویں برسی کے موقع پر ہونے والے منعقدہ سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کررہے تھے۔
مزیدپڑھیں