کالم
-
قلم اور کالم

عالمی معیشت میں استحکام کی نئی راہیں
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین نے حالیہ دنوں میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) میں خصوصی کسٹم آپریشنز کا آغاز کیا ہے، جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ چین عالمی معیشت میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے، اور چین کی طرف سے کھلے پن کے عمل کا عزم دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ نہ صرف چین کی اقتصادی حکمت عملی کی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی کوشش بھی ہے۔ یہ چین کے بلند سطح پر کھلے پن کی پختہ عزم کی علامت ہے اور اس وقت جب دنیا کے دوسرے حصوں میں تحفظ پسندی دوبارہ عروج پر ہے، چین کی عالمی معیشت میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت چین کی ترقی میں مسلسل کھلے پن کے عمل سے جڑی ہوئی ہے، جو کہ مارکیٹ تک رسائی کا باقاعدہ پھیلاؤ اور عالمی سپلائی چینز میں فعال شرکت پر مبنی ہے۔چین نے عالمی منڈیوں …
مزیدپڑھیں -

-

-

بلاگ
-
بلاگ

چین کا غیر یقینی دنیا میں تعاون اور امید کا پیغام
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں غیر یقینی حالات، سیاسی کشیدگی اور معاشی دباؤ نے عالمی نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایسے ماحول میں وہ پلیٹ فارمز خاص اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جو مکالمے، تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہیں ہموار کریں۔ اسی تناظر میں چین کے خوبصورت جزیرے ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہونے والا بواؤ ایشیائی فورم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور کاروباری شخصیات ایک بہتر اور متوازن مستقبل پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد صرف مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ان کا اجتماعی حل تلاش کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں جب دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پالیسیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس فورم کو امید، اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والی گفتگو اس بات کا اظہار ہے کہ اختلافات کے باوجود تعاون کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اگر اس فورم کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ …
بیلٹ اینڈ روڈ اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے انجن

حالیہ برسوں میں دنیا نے بخوبی دیکھا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے عالمی اقتصادی ترقی کے لئے نئے انجن اور بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک نیا نمونہ تخلیق کیا ہے
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی نئی سمت

چین کی جانب سے ابھی حال ہی میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے
کھیلوں کی تاریخ میں ایک شاندار باب

چین میں منعقدہ ہانگ چو ایشین گیمز کو کھیلوں کا ایک بے مثال اور لاجواب ایونٹ قرار دیا جا سکتا ہے، جس نے نہ صرف کھیلوں کے زبردست مقابلے دیے بلکہ ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
کھیل اور سیاحت ساتھ ساتھ

مشرقی چین کے صوبہ زے جیانگ میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے میزبان شہر ہانگ چو نے بڑے پیمانے پر عالمی توجہ حاصل کی ہے
ایشین گیمز کے چند نئے سنگ میل

چین کے شہر ہانگ چو میں اس وقت 19 ویں ایشین گیمز جاری ہیں۔45ممالک اور خطوں کے تقریباً 12,500 ایتھلیٹس ہانگ چو میں مختلف گیمز میں مد مقابل ہیں
ایشیائی کھیل، ثقافت کی عمدہ ترجمانی

اس وقت چین کے شہر ہانگ چو میں19 ویں ایشیائی گیمز جاری ہیں۔ یہ گیمز چین کی جانداری اور ثقافت، ٹیکنالوجی اور جدیدیت کی شاندار نمائش ہے،جسے دنیا بھر سے سراہا گیا ہے










