کالم
-
قلم اور کالم

عالمی معیشت میں استحکام کی نئی راہیں
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین نے حالیہ دنوں میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) میں خصوصی کسٹم آپریشنز کا آغاز کیا ہے، جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ چین عالمی معیشت میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے، اور چین کی طرف سے کھلے پن کے عمل کا عزم دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ نہ صرف چین کی اقتصادی حکمت عملی کی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی کوشش بھی ہے۔ یہ چین کے بلند سطح پر کھلے پن کی پختہ عزم کی علامت ہے اور اس وقت جب دنیا کے دوسرے حصوں میں تحفظ پسندی دوبارہ عروج پر ہے، چین کی عالمی معیشت میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت چین کی ترقی میں مسلسل کھلے پن کے عمل سے جڑی ہوئی ہے، جو کہ مارکیٹ تک رسائی کا باقاعدہ پھیلاؤ اور عالمی سپلائی چینز میں فعال شرکت پر مبنی ہے۔چین نے عالمی منڈیوں …
مزیدپڑھیں -

-

-

بلاگ
-
بلاگ

چین کا غیر یقینی دنیا میں تعاون اور امید کا پیغام
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں غیر یقینی حالات، سیاسی کشیدگی اور معاشی دباؤ نے عالمی نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایسے ماحول میں وہ پلیٹ فارمز خاص اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جو مکالمے، تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہیں ہموار کریں۔ اسی تناظر میں چین کے خوبصورت جزیرے ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہونے والا بواؤ ایشیائی فورم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور کاروباری شخصیات ایک بہتر اور متوازن مستقبل پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد صرف مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ان کا اجتماعی حل تلاش کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں جب دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پالیسیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس فورم کو امید، اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والی گفتگو اس بات کا اظہار ہے کہ اختلافات کے باوجود تعاون کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اگر اس فورم کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ …
سنکیانگ کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا نقطہ آغاز

چین کا سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ چین اور وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان رابطے کا پل ہے
چین کا معاشی سرگرمیوں کی روانی میں نمایاں کردار

دنیا میں وبائی صورتحال اور دیگر تنازعات کے باعث عالمی معیشت کو بدستور شدید دباؤ کا سامنا ہے اور غیر یقینی بڑھتی چلی جا رہی ہے
چین کی ماحول دوستی

کرہ ارض کی ساری رونقیں حیاتیاتی تنوع کے دم سے ہی ہیں اور اسی نے انسانیت کی ترقی کی بنیاد بھی فراہم کی ہے۔
ہانگ کانگ کی تعمیر و ترقی کے 25 سال

چین کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ جس نے ابھی حال ہی میں یکم جولائی کو چین میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ منائی ہے
غیر ملکی سرمایہ کاری کو کیسے راغب کریں ؟

چین کے ساحلی شہر چھنگ داؤ میں تیسری ملٹی نیشنلز سمٹ منعقد ہوئی ہے جس میں میں ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں اور نامور صنعتی اداروں نے چین کو دنیا کی سب سے پرکشش سرمایہ کاری کی منزل قرار دیا ہے۔
چین عالمی اقتصادی عالمگیریت کا مضبوط حامی

حالیہ عرصے میں چینی صدر شی جن پھنگ نے مختلف اہم عالمی پلیٹ فارمز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تواتر سے دنیا کو درپیش متعدد عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی راہ دکھلائی ہے










