دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقے چٹھہ بختاور میں پولیس نے ایک مکان اور گاڑی سے راکٹ، خودکش حملے کی جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کارروائي کے دوران چار افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ یہ کارروائی کل ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مکان سے خودکش جیکٹیں، بارہ میزائل، ایک سو سات گولے، بارہ ہینڈ گرینیڈ اور ایک سب مشین گن کے علاوہ دماغ کو ماؤف کر دینے والے ایک سو نوے انجیکشن بھی ملے ہیں۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں