امریکہ نے ممبئی حملوں کے ملزم ڈیوڈ ہیڈلے کی تفتیش کے دوران بنائی گئی ویڈیو جاری کردی، جس میں ملزم نے کئی انکشافات کیے ہیں۔

ممبئی حملوں میں معاونت کے الزام میں گرفتار ڈیوڈ ہیڈلے کی ویڈیو امریکی تفتشی ادارے ایف بی آئی نے جاری کی ہے۔ ویڈیو میں ڈیوڈ ہیڈلے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کواس کے خلاف کافی ثبوت مل چکے ہیں۔ میں آپ کو مزید ثبوت فراہم کررہا ہوں اور چاہتاہوں کہ ان کی بنیاد پر لوگوں کو پکڑا جائے تاہم ایسا نہیں ہورہا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے کہا کہ جو کچھ اسے معلوم تھا وہ تحقیقاتی ٹیم کو بتاچکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ کی پلی بار گین کا انحصار اس کی فراہم کردہ معلومات کی درستگی پر ہے۔ ڈیوڈ ہیڈلے کی ٹیپ کو منظر عام پر لانے کے لیے انویسٹی گیشن جرنلزم گروپ پروپبلیکا نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جبکہ حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ویڈیو ریلیز کرنے سے ڈیوڈ ہیڈلے کی جان کو خطرہ ہے جسے عدالت نے مسترد کردیا ہیڈلے کے والد پاکستانی ہیں جبکہ اس کی والدہ امریکی خاتون ہیں اور اسکا اسلامی نام داؤد گیلانی ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں